• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نوجوان وراثتی پیشوں پر توجہ دیں

Nigraan News by Nigraan News
2026-06-13
Reading Time: 1min read
A A
0
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

FacebookTwitterWhatsapp

جموں کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک بڑی فوج بے روزگار بیٹھی ہے۔گزشتہ تین دو دہائیوں کے دوران جہاں کالجوں اور یونیورسٹیوں سے سالانہ ہزاروں کی تعداد میں طلبا اور طالبات بڑی بڑی ڈگریاں کرکے فارغ ہوگئے وہیں بیرون ریاست سے بھی ہزاروں کی تعداد میں مقامی نوجوان ڈگریاں مکمل کرکے بے روزگاروں کی صف میں کھڑے ہوگئے۔ یہاں سرکاری اداروں میں نوکریاں محدود ہونے کے نتیجہ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں میں ذہنی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ انہیں یہ اُمید تھی کہ تعلیم مکمل کرکے شاید سرکاری محکموں میں انہیں نوکری مل جائے گی لیکن اُن کے یہ خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکے۔ اگرچہ اس دوران چند گنے چنے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے یا تو خود روزگار کمائو یونٹس قائم کئے یا پھر انہوں نے اپنے باپ دادائوں کے پیشوں کو ہی آگے بڑھاتے ہوئے باعزت روزگار کمانے کی شروعات کی۔ وادی میں ایسے ہزاروں اور لاکھوں نوجوان ہوں گے جنہوں نے مختلف موضوعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہوں گی۔ اُن میں سے ایک بڑی تعداد اُن نوجوانوں کی ہوگی جن کے آبا اجداد باغبانی اور زرعی شعبہ کیساتھ تعلق رکھتے تھے۔ جنہوں نے اپنے وقت میں سرکاری نوکریوں پر تکیہ کرنے کے بجائے اپنے وراثتی پیشوں کو ہی اختیار کرکے باعزت روزگار حاصل کیا۔ یہاں ایسے ہزاروں اور لاکھوں کنبے ایسے ہوں گے جو زراعت اور باغبانی شعبے کے ذریعہ اپنی زندگی کو چلاسکتے ہیں۔ بہت سارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے والدین مقامی دستکاری شعبے کیساتھ وابستہ تھے اور بہت سارے ایسے بھی ہوں گے جن کے باپ دادا تجارتی شعبہ کیساتھ وابستہ تھے۔ اگر آج کے تعلیم یافتہ نوجواں انہی وراثتی پیشوں کو پھر سے بحال کرکے ایک نئے عزم کیساتھ آگے بڑھنے کا تہیہ کریں گے تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کے لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کی اس وبا سے صیح سلامت باہر نکلیں گے۔ مگر اسے المیہ ہی کہا جائے گا کہ ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان جنہوں نے بی اے، ایم اے، ایم فل ، پی ایچ ڈی اور دیگر نوعیت کی ڈگریاں حاصل کی ہیں، وہ بس بارہ سے پندرہ ہزار روپیوں کیلئے کسی دوسرے کی نوکری کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ اس طرح ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایسے اداروں میں آہستہ آہستہ قدر کم ہوتی ہیں اور انہیں پھر عمر بھر چند ہزار روپیوں کیلئے غلام بنایا جاتا ہے۔ ہمارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اس بات کی طرف توجہ دینی چاہیے کہ اُن کی کامیابی کس میں ہے اور اُن کیلئے گھاٹے کا سودا کیا ہے؟ آج کی تاریخ میں جموں کشمیرمیں دس لاکھ سے زائد تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں ۔ بڑی بڑی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد یہ نوجوان اب ذہنی امراض کے شکار ہوچکے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان اپنا مستقبل طے کریں۔ اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں۔ اپنے باب دادائوں کے پیشوں کو پھر سے جدید خطوط پر اُستوار کریں ۔ خود بھی روزگار کمائیں اور اُوروں کو بھی روزگار فراہم کرنے والے بن جائیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بچوں پر ٹیکنالوجی کے اثرات

بچوں پر ٹیکنالوجی کے اثرات

2026-07-26
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

مصنوعی ذہانت کا بدلتی دنیا میں رول

2026-07-24
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

نیکی کی ترغیب: انسان کی ذمہ داری

2026-07-01
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

2026-06-26
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

سماج کی تباہی کا ذریعہ نہ بنیں

2026-06-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

اُور یہ ماحولیات۔۔۔!

2026-06-23
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

2026-06-18
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ذمہ داریوں سے بھاگنا علاج نہیں!

2026-06-18
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

سڑکوں پر احتیاط سے چلئے!

2026-06-16
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-06-16
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page