• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جون ۱۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فضائی آلودگی مستقبل کیلئے چیلنج

Nigraan News by Nigraan News
8 گھنٹے پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
فضائی آلودگی مستقبل کیلئے چیلنج

فضائی آلودگی مستقبل کیلئے چیلنج

FacebookTwitterWhatsapp

دنیا بھر میں موسمی تبدیلی واقع ہونے کے پیچھے جو محرکات ہیں اُن میں فضائی آلودگی ایک اہم وجہ بتائی جاتی ہے۔ فضائی کا آلودہ ہونا انسانیت کی بقا اور تسلسل کیلئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بیماریاں پھیلنے کی جو وجوہات ہیں ان میں سب سے بڑی وجہ اس وقت فضائی آلودگی ہے جس سے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ان ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر جو بھی وائرس دنیا میں پھیل جاتا ہے اُس کے پیچھے فضائی آلودگی ایک اہم وجہ ہوتی ہے۔ایسی صورتحال میں انسان کا آس پاس کا ماحول بھی پراگندہ ہوجا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جس قدر ہم اپنے آپ کو ،اپنے گھرو بار ،پاس پڑوس ،دفتر ،اسکول یا کام کرنے کی دیگر جگہوں کو صاف ستھرا نہیں رکھیں گے تب تک بیماریاں ہمارے پاس موجود رہیں گی۔اس وقت مختلف بیماریاں پھیلی ہوئی ہیںاور لوگ ان کے شکار ہورہے ہیں۔لوگ پریشان ہیں کریں تو کیا کریں کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے۔جبکہ اصل بات یہ ہے کہ ہم کو بنیادی طور پر باڈی ہائیجین کے علاوہ اپنے ہمسائیوں ،رشتہ داروں اور دوست واحباب پر یہ بات واضح کردینی چاہئے کہ وہ خود کو اپنے گھر کو اور پاس پڑوس کو صاف رکھیں اور گندگی اور غلاظت نہ ڈالیں بلکہ ان ہی مقامات پر گندگی غلاظت ڈالی جاے جو میونسپلٹی نے اس کے لئے مقرر کی ہوئی ہیں۔لیکن یہ بات نوٹ کی گئی اب بھی لوگ بے ہنگم طریقے سے بیچ سڑکوں ،دیواروں کے پاس ،بجلی ٹرانسفارمروں کے نیچے کوڑا کرکٹ ڈال کر فضائی آلودگی کا باعث بن جاتے ہیں۔سرینگر کی بلدیہ نے شہر میں مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں خاکروب آکر شہر کا کچرااُٹھا کر میو نسپل گاڑیوں میں ڈال کر ڈمپنگ سائٹس میں پر لے جاکر وہاں اسے ٹھکانے لگاتے ہیں لیکن بعض لوگ اتنی سہولیات کے باوجود کچرے کو من پسند مقامات پر ڈالکر شہر کی خوبصورتی پر بد نما داغ لگاتے ہیں۔اگر چہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں ایسی گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں جو گھر کے دروازے پر آکر کوڑا کرکٹ جمع کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی ایسے کئی علاقے ہیں جہاں لوگ کھلی جگہوں پر کوڑا کرکٹ ڈال کر فضائی آلودگی میں اضافہ کا سبب بن جاتے ہیں۔ سماج کو صاف ستھرہ رکھنا اور فضائی آلودگی کو ختم کرنے میں اپنا رول ادا کرنے کیلئے ہر شہری اپنے طور پر ذمہ دار ہے۔ اس سے کسی کو انکار نہیں۔ لیکن اسے بدقسمتی ہی کہا جاسکتا ہے کہ یہاں کے دریائوں، ندی نالوں اور چشموں میں گزشتہ دو دہاہیوں کے دوران کافی ساری آلودگی جمع ہوچکی ہے۔ پلاسٹک، پالی تھین اور دیگر نوعیت کا کوڑا کرکٹ اب ان آبگاہوں کی زینت بن چکی ہے۔ جہاں بھی نظر دوڑائی جائے وہاں کی آبگاہیں آپ کو کوستی نظر آئیں گی۔ اگر سماج کے ہر شہری نے اپنی ذمہ داریوں کا بروقت ادراک نہ کیا تو آنیوالے کل انتہائی کٹھن ہوسکتا ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ ماحولیات کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور انہیں ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

فضائی آلودگی مستقبل کیلئے چیلنج

کتابوں سے شغف بڑھائیے

8 گھنٹے پہلے
فضائی آلودگی مستقبل کیلئے چیلنج

نوجوان وراثتی پیشوں پر توجہ دیں

8 گھنٹے پہلے
فضائی آلودگی مستقبل کیلئے چیلنج

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو!

8 گھنٹے پہلے
فضائی آلودگی مستقبل کیلئے چیلنج

سمارٹ گاڑیوں میں مسافروں کا رش

8 گھنٹے پہلے
فضائی آلودگی مستقبل کیلئے چیلنج

نشہ مکت ا بھیان جاری و ساری

8 گھنٹے پہلے
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

8 گھنٹے پہلے
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

تعلیم کو تجارت نہ بنائی جائے

8 گھنٹے پہلے
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بچے اور موبائل فون کی لت

8 گھنٹے پہلے
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسانی صحت پر مصالحہ جات غذائوں کا اثر

8 گھنٹے پہلے
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسان کو شعور عطا کیا گیا

8 گھنٹے پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page