• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

Nigraan News by Nigraan News
2026-06-19
Reading Time: 1min read
A A
0
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

FacebookTwitterWhatsapp

نگران مانٹیرنگ ڈیسک
نئی دہلی//ہندوستان میں امریکہ کے سفیر سرجیو گور نے جمعرات کو مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی سے نمٹنے اور دونوں ممالک میں مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں گور نے کہا کہ گفتگو کا مرکز عوام کو منشیات اور غیر قانونی منشیات سے محفوظ رکھنے اور سرحدی سلامتی کو مزید موثر بنانے پر تھا۔انہوں نے لکھا کہ وزیرِ داخلہ امت شاہ کے ساتھ نہایت اچھی ملاقات ہوئی، ہم نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات، اپنے عوام کو منشیات اور غیر قانونی ڈرگز سے محفوظ رکھنے، سرحدوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچانے کے لیے تعاون بڑھانے پر مفید بات چیت کی۔سرجیو گور فرانس کے شہر ایویان میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس سے واپسی کے فورا ًبعد امت شاہ سے ملے۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ "امریکہ اور ہندوستان کے درمیان کئی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے دوران ہندوستان اور امریکہ نے مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ گور نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں رہنمائوں نے تجارت، علاقائی سلامتی اور اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا۔فرانس میں جی 7 اجلاس کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک نے عبوری دوطرفہ تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس سلسلے میں امریکی تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر جلد ہی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

2026-09-27
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

2026-09-27
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

2026-09-23
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page