• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, اگست ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-03
Reading Time: 1min read
A A
0
کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//کپوارہ کے موری کلاروس میں گزشتہ روز بادل پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی۔بدھ کی شام موری نون گلی میں بادل پھٹنے سے ندی نالو ں میں طغیانی آگئی اور ایک مقامی مسجد شریف سیلابی ریلے کی زد میں آکر بہہ گئی جبکہ بہکوں اور مقامی جنگل میں دو درجن کے قریب مویشی پانی کے تیز بہائو میں بہہ گئے ۔بادل پھٹنے کے بعد فصلو ں کو شدید نقصان پہنچ جبکہ واٹر سپلائی سکیم کی پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے ۔52مہا کمپنی کی جانب سے نالہ پر جو لوہے کا پل بھی سیلاب میں بہہ گیا جس کی وجہ سے موری اور چاری ذب ،بملا والی اور کوٹھیا ں علاقوں کارابطہ منقطع ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے سیلابی پانی نے کھیت اور کھلیانو ں کو بھی نقصان پہنچایا اور یہ سلسلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران لوگ گھرو ں میں سہم کر رہ گئے۔ادھر کشتواڑ میں رات بھر ہوئی موسلادھار بارشیں کے دوران سنتھن شاہراہ پر بادل پھٹنے کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے۔ جس کے نتیجے میں تیز رفتار سیلابی ریلوں نے شاہراہ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچایا۔ ایک مقام پر سڑک کا بڑا حصہ بہہ جانے سے کشتواڑ اور سرینگر کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیاجس سے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر سنتھن شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے اور سڑک کی بحالی کا کام جلد از جلد شروع کیا جا سکے۔ میدانی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے باعث سڑکوں، گلی کوچوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ متعدد رہائشی مکانات میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس سے کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچا۔ادھرسنتھن کی چراگاہوں میں دیررات گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں بکروال چرواہے کی 100 سے زائد بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ اس حادثے نے متاثرہ خاندان کو شدید مالی نقصان اور ذہنی کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سنتھن میں موسم نے خطرناک رخ اختیار کر لیا اور تیز آندھی کے ساتھ شدید بارش اور گرج چمک شروع ہو گئی۔ اسی دوران آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ صادق بکروال کی سو کے قریب بھڑیں ہلاک ہوئیں ۔ادھرموسمیاتی مرکز سرینگر نے اگلے پانچ دنوں کے دوران گرج چمک، تیز ہوائوں اور موسلا دھار بارش کی وارننگ دی ہے، خاص طور پر جموں ڈویژن میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 2 سے 6 جولائی تک جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ 2 اور 3 جولائی کو جموں ڈویژن کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ بارش کی سرگرمیاں اگلے دنوں میں آہستہ آہستہ ہلکے منتر کی طرف منتقل ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ ، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، پانچ دنوں کی مدت کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں الگ تھلگ مقامات پر شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ ابتدائی دو دنوں کے دوران جموں، سانبہ، کٹھوعہ، ادھم پور، ریاسی، رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ سمیت جموں خطہ کے کئی اضلاع میں اعتدال سے مقامی طور پر بھاری بارش کی توقع ہے۔ 4 جولائی کے بعد بارش کی شدت میں کمی کا امکان ہے، حالانکہ دونوں ڈویژنوں میں بکھری ہوئی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہ سکتی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

2026-08-15
جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

2026-08-15
پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

2026-08-15
جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

2026-08-15
یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

2026-08-15
زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

2026-08-15
تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

2026-08-15
تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

2026-08-15
ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page