• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آنگن واڑی ملازمین کی بے باک اور مخلص قائد تسلیمہ سبحان کاطویل علالت کے بعد انتقال

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-24
Reading Time: 1min read
A A
0
آنگن واڑی ملازمین کی بے باک اور مخلص قائد تسلیمہ سبحان کاطویل علالت کے بعد انتقال

آنگن واڑی ملازمین کی بے باک اور مخلص قائد تسلیمہ سبحان کاطویل علالت کے بعد انتقال

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز

سری نگر/  آنگن واڑی ورکرز اینڈ ہیلپرز ایسوسی ایشن کی سابق صدر تسلیمہ سبحان طویل علالت کے بعد 22 اور 23 جولائی کی درمیانی شب تقریباً بارہ بجے انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال سے آنگن واڑی ملازمین، سماجی حلقوں اور صحافتی برادری میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحومہ کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پورا خانوادہ غم کی کیفیت میں مبتلا ہے۔تسلیمہ سبحان ایک باوقار، باصلاحیت اور نڈر رہنما تھیں۔ ان میں قیادت کی تمام اعلیٰ صفات بدرجۂ اتم موجود تھیں۔ وہ ایک بہترین منتظم ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی بااخلاق، ہمدرد اور انسان دوست شخصیت کی مالک تھیں۔ اپنے عزیز و اقارب، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ان کے حسنِ سلوک، خلوص اور شفقت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحومہ نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کے حصول کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ وہ ہر موقع پر ملازمین کے مسائل کو متعلقہ افسران اور حکام کے سامنے جرأت، دلیل اور مستقل مزاجی کے ساتھ پیش کرتی رہیں۔ ان کی مدبرانہ قیادت میں آنگن واڑی ملازمین نے متعدد اہم کامیابیاں حاصل کیں، جس کے باعث وہ اپنے رفقا کے دلوں میں ایک منفرد اور دائمی مقام بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ ان کی بے لوث خدمات، قربانیاں اور قیادت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔مرحومہ کے انتقال پر آنگن واڑی ملازمین کی برادری کے علاوہ صحافتی برادری نے بھی انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔روزنامہ نگران کے مدیر اور تمام عملے نے بھی سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ تسلیمہ سبحان کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page