• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند، توی الرٹ سطح عبور کر گئی،سنگم اور رام منشی باغ میں سیلابی نشان عبور ہونے کا خدشہ

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-24
Reading Time: 1min read
A A
0
دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند، توی الرٹ سطح عبور کر گئی،سنگم اور رام منشی باغ میں سیلابی نشان عبور ہونے کا خدشہ

دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند، توی الرٹ سطح عبور کر گئی،سنگم اور رام منشی باغ میں سیلابی نشان عبور ہونے کا خدشہ

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر //جموں و کشمیر میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ حکام کے مطابق دریائے جہلم سنگم اور رام منشی باغ کے مقامات پر سیلابی اعلان کی سطح عبور کر سکتا ہے۔ سنگم،رام منشی باغ اور عشم کے مقامات پر پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، جبکہ ولر جھیل میں بھی پانی کی سطح بڑھنے کا رجحان دیکھا گیا۔دریائے جہلم کی معاون ندیوں میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ویشو نالہ کھڈونی وانی ،لدر نالہ بٹکوٹ،رمبی آرا نالہ واچی ،دودھ گنگا برزلہ میں کمی اور سندھ نالہڈوڈرہامہ میں پانی کی سطح مستحکم رہی۔انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو صورتحال پر گہری نظر رکھنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور ضرورت پڑنے پر فوری حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ادھر ادھم پور میں دریائے توی نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے فلڈ الرٹ لیول عبور کر لیا۔ حکام کے مطابق دریا میں پانی کی سطح 16.65 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ الرٹ لیول 15 فٹ مقرر ہے۔ دریا کا ڈینجر لیول 20 فٹ اور انخلا لیول 23.4 فٹ مقرر کیا گیا ہے۔ صرف تیس منٹ کے دوران پانی کی سطح میں 6.65 فٹ کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جسے شدید بارشوں کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کو سانبہ، کٹھوعہ، ادھم پور اور چناب ویلی کے اضلاع میں مزید بارش متوقع ہے، جو بعد ازاں جنوبی کشمیر تک پھیل سکتی ہے۔ محکمہ کے مطابق جمعہ کو ایک فعال مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر ایک اور بارش کا دور جموں و کشمیر کو متاثر کر سکتا ہے۔حکام نے بتایا کہ تقریباً تمام بڑے دریا اور ندی نالے طغیانی کی حالت میں بہہ رہے ہیں، جبکہ اچانک آنے والے سیلاب سے کئی نشیبی علاقوں میں آبادی، مکانات، دکانیں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاسی میں سب سے زیادہ 119.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کٹرا (97.4 ملی میٹر)، رام بن (71.5)، جموں (60.6)، بٹوت (60.4)، ادھم پور (53.2)، بنیہال (53.0) اور دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔وادی کشمیر میں قاضی گنڈ میں 73.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پہلگام (60.2)، کوکرناگ (47.9)، گلمرگ (39)، سنگم (37)، ویر ناگ (35.3)، اونتی پورہ (31.2)، بارہمولہ (30.5) سمیت بیشتر علاقوں میں بھی اچھی خاصی بارش درج کی گئی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page