• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-25
Reading Time: 1min read
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا نے جمعہ کو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے لولی پورہ، بیروہ کا دورہ کرکے اننت ناگ دہشت گردانہ حملے میں فرض کی ادائیگی کے دوران جان بحق ہونے والے جموں و کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور شہید کے خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔یو این ایس کے مطابق دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے فوت شدہ پولیس اہلکار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی، جرات اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کا نام ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔منوج سنہا نے کہا کہان کی بہادری، ایثار، فرض سے غیر متزلزل وابستگی اور مادرِ وطن کے لیے قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی کے راستے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکار اور سیکورٹی فورسز کے جوان جموں و کشمیر کے حقیقی ہیرو ہیں اور انہی کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کی فلاح و بہبود، عزت اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ انہوں نے خصوصی طور پر شہید کے بیٹے کے مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کی تعلیم مکمل ہونے تک مکمل سرپرستی کرے گی اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسے ہمدردانہ بنیادوں پر سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ خاندان کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یو این ایس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس اہلکارکے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید عاشق حسین قریشی کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانی کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر پولیس، بھارتی فوج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے درمیان بہترین تال میل کے ساتھ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران دہشت گردی کے ڈھانچے کو کمزور کرنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور حکومت اس وقت تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی جب تک جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی نگران نیوز سری نگر// نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ان کے دیرینہ مطالبات پر یقین دہانیوں کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔یہ فیصلہ ملازمین کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ملازمین نے بتایا کہ حکومت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز پر پیش رفت کی جائے گی اور ان کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ کچھ فیصلوں کو مزید غور و خوض کے لیے مخر کر دیا جائے گا۔ان کے مطابق، حکومت نے این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹر کو ایک کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جو ملازمین اور محکمے کے درمیان رابطے کا کام کرے گا اور ان کے مسائل پر باقاعدہ بات چیت کو آسان بنائے گا۔ملازمین نے کہا کہ وہ حکومت کے مثبت رویے اور میٹنگ کے دوران دی گئی یقین دہانیوں سے مطمئن ہیں۔ایک نمائندے نے کہا کہ ایک ماہ تک ان یقین دہانیوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد تجاویز پر مزید غور کیا جائے گا۔یہ اجلاس محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ ملازمین کے نمائندوں نے بتایا کہ یقین دہانیاں تحریری طور پر فراہم کی گئی ہیں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی

2026-09-19
شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

2026-09-19
مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

2026-09-19
ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

2026-09-19
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

2026-09-16
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

2026-09-16
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

2026-09-11
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page