• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۲۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

Nigraan News by Nigraan News
6 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر/ / جموں و کشمیر کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بتایا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اساتذہ کی 10,268 اور ماسٹرز کی 5,278 اسامیاں خالی ہیں۔ اس کے علاوہ لیکچررز کی 2,154، ہیڈ ماسٹرز کی 633 اور پرنسپل کی 268 اسامیاں بھی خالی پڑی ہیں۔یہ اعداد و شمار حکومت کی جانب سے اسمبلی میں غیر ستارہ سوال نمبر 1/6/314 کے جواب میں پیش کیے گئے، جو جسروٹا کے رکن اسمبلی راجیو جسروٹیا نے رہبر تعلیم اساتذہ کی بھرتی، تعیناتی، تبادلے اور محکمہ اسکول ایجوکیشن میں مجموعی خالی اسامیوں سے متعلق پوچھا تھا۔اساتذہ کی خالی اسامیوں میں سے 8,153 جموں ڈویژن جبکہ 2,115 کشمیر ڈویڑن میں ہیں۔ اسی طرح ماسٹرز کی 2,815 اسامیاں جموں ڈویڑن اور 2,463 کشمیر ڈویڑن میں خالی ہیں۔ جموں ڈویڑن میں ماسٹرز کی سب سے زیادہ 408 خالی اسامیاں راجوری میں ہیں، جس کے بعد پونچھ میں 381، کٹھوعہ میں 335، جموں میں 327، ادھم پور میں 287، ڈوڈہ میں 276، ریاسی میں 262، رام بن میں 249، کشتواڑ میں 146 اور سانبہ میں 144 اسامیاں خالی ہیں۔کشمیر ڈویڑن میں کپواڑہ میں ماسٹرز کی سب سے زیادہ 413 اسامیاں خالی ہیں۔ اننت ناگ میں 359، بڈگام میں 312، پلوامہ میں 281، بارہمولہ میں 263، کولگام میں 230، سری نگر میں 201، بانڈی پورہ میں 172، شوپیاں میں 139 اور گاندربل میں 93 اسامیاں خالی ہیں۔ اساتذہ کی اسامیوں کے حوالے سے جموں ڈویڑن میں راجوری 1,517 خالی اسامیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ جموں میں 1,234، کٹھوعہ میں 1,213، پونچھ میں 1,080، ادھم پور میں 923، ڈوڈہ میں 874، ریاسی میں 497، سانبہ میں 348، کشتواڑ میں 312 اور رام بن میں 155 اسامیاں خالی ہیں۔کشمیر ڈویڑن میں کپواڑہ میں 650، سری نگر میں 320، گاندربل میں 284، شوپیاں میں 266، بانڈی پورہ میں 218، اننت ناگ میں 109، کولگام میں 98، پلوامہ میں 95 اور بڈگام میں 75 اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔ سرکاری جواب میں بارہمولہ کے لیے اساتذہ کی کوئی خالی اسامی درج نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ دستیاب اور متوقع اساتذہ کی خالی اسامیوں کو حکومتی حکم نامہ نمبر 20-Edu of 2019 کے تحت ٹیچر گریڈ دوم اور گریڈ سوم کی اسامیوں میں منتقلی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔محکمہ کے مطابق 7 دسمبر 2018 کے ایس اے سی فیصلے کے تحت ٹیچر گریڈ دوم کی 28,363 اضافی اسامیاں پیدا کی گئی تھیں اور یہ اسامیاں خصوصی طور پر ری آر ای ٹی اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے استعمال کی جانی تھیں۔محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ اسی ایس اے سی فیصلے کے پیش نظر گزشتہ پانچ برس سے نان گزٹیڈ اسامیوں، جن میں ٹیچر کی اسامیاں بھی شامل ہیں، کو بھرتی کے لیے ریفر نہیں کیا گیا۔رہبر تعلیم اساتذہ کی بھرتی اصل میں 28 اپریل 2000 کے حکومتی حکم نامہ نمبر 396-Edu کے تحت گاؤں یا بستی کی بنیاد پر کی جاتی تھی۔ یہ بھرتی اسکیم 16 جنوری 2018 کو جاری حکومتی حکم نامہ نمبر 919-Edu کے ذریعے بند کردی گئی تھی۔22 جنوری 2019 کے حکومتی حکم نامہ نمبر 20-Edu کے تحت ری آر ای ٹیز کے تبادلے پر پابندی ہے، سوائے باہمی بنیادوں پر تبادلے کے۔حکومت نے بتایا کہ 2 دسمبر 2025 کو جاری حکومتی حکم نامہ نمبر 687-JK(Edu) کے ذریعے افسران کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو رہبر تعلیم اساتذہ کے تبادلے، تعیناتی اور ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لے کر پورے جموں و کشمیر کے لیے جامع، شفاف اور یکساں تبادلہ پالیسی تیار کرے گی۔حکومت کے مطابق مجوزہ تبادلہ پالیسی اس وقت زیر غور ہے اور حتمی منظوری سے قبل متعلقہ فریقین سے اعتراضات اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ جموں ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں 51 ری آر ای ٹی اور ری ٹی اساتذہ کو سکیورٹی، طبی یا انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر منسلک یا تعینات کیا گیا ہے۔ان میں ریاسی 21 اساتذہ کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ راجوری میں 11، ڈوڈہ میں سات، پونچھ میں پانچ، جموں میں چار اور رام بن میں تین اساتذہ شامل ہیں۔ سانبہ، کٹھوعہ، کشتواڑ اور ادھم پور میں ایسی کوئی تعیناتی درج نہیں کی گئی ہے۔حکومت نے کہا کہ غیر مجاز طور پر اساتذہ کو منسلک کرنے کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار ہے۔ ری ٹی اساتذہ کو انتظامی دفاتر میں کام کرنے یا اپنی اصل تعیناتی کی جگہ سے باہر منسلک رہنے کی قانونی اجازت نہیں ہے۔محکمہ نے بتایا کہ چیف ایجوکیشن افسران، زونل ایجوکیشن افسران کے دفاتر، ڈائٹ اور ڈائریکٹوریٹس سمیت انتظامی دفاتر سے منسلک تدریسی عملے کے اٹیچمنٹ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور انہیں اپنے متعلقہ اسکولوں میں واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایسے اساتذہ جو ڈی اٹیچمنٹ کے احکامات پر عمل نہیں کرتے، ان کی ماہانہ تنخواہیں روکنے کے لیے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پرنسپل اور لیکچررز کی اسامیاں بھی خالی محکمہ اسکول ایجوکیشن میں گزیٹیڈ اسامیوں کے پروموشن کوٹے کے تحت 268 پرنسپل، 2,154 لیکچرر اور 633 ہیڈ ماسٹر کی اسامیاں خالی ہیں۔حکومت نے بتایا کہ 268 خالی پرنسپل اسامیوں میں سے 138 کو سینئر لیکچررز میں سے پْر کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ باقی اسامیاں زونل ایجوکیشن افسران کے کیڈر سے 80:20 کے تناسب سے پْر کی جائیں گی۔ایس اے سی کے فیصلے کے تحت محکمہ کو 4,224 لیکچرر اسامیاں اہل پوسٹ گریجویٹ ماسٹرز اور اساتذہ میں سے 100 فیصد پروموشن کے ذریعے پْر کرنے کے لیے ایک مرتبہ کی خصوصی چھوٹ بھی دی گئی تھی۔ان میں سے اب تک 2,070 اسامیاں پْر کی جاچکی ہیں جبکہ باقی 2,154 اسامیاں پْر کرنے کا عمل جاری ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

6 منٹس پہلے
رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

6 منٹس پہلے
جموں و کشمیر میں 80 تجارتی لیز کی مدت ختم، تجدید نہیں ہوگی:۔ حکومت

جموں و کشمیر میں 80 تجارتی لیز کی مدت ختم، تجدید نہیں ہوگی:۔ حکومت

6 منٹس پہلے
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

6 منٹس پہلے
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

6 منٹس پہلے
شاہراہ پر روزانہ کی رکاوٹیں، امتیازی احساس کاموجب: وحید پرہ

شاہراہ پر روزانہ کی رکاوٹیں، امتیازی احساس کاموجب: وحید پرہ

6 منٹس پہلے
جموں و کشمیر میںفی الوقت کینسرمریضوںکی تعداد51,000 ،موزی مرض کی روکتھام کی رہنمائی وعلاج کیلئے علیٰ سطحی کمیٹی تشکیل : وزیر صحت

جموں و کشمیر میںفی الوقت کینسرمریضوںکی تعداد51,000 ،موزی مرض کی روکتھام کی رہنمائی وعلاج کیلئے علیٰ سطحی کمیٹی تشکیل : وزیر صحت

6 منٹس پہلے
بجلی بلوں کی رعایتی سکیم،غریب صارفین کو رعایت دینے کی تجویز

بجلی بلوں کی رعایتی سکیم،غریب صارفین کو رعایت دینے کی تجویز

6 منٹس پہلے
یکم ستمبر2026سے نافذ بجلی فیس کی نئی شرحیں، صارفین پر 251 کروڑ کا اضافی بوجھ

یکم ستمبر2026سے نافذ بجلی فیس کی نئی شرحیں، صارفین پر 251 کروڑ کا اضافی بوجھ

6 منٹس پہلے
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

6 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page