• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اکتوبر ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جعلی تقرری نامے دے کر دھوکہ دہی کاانکشاف،بڈگام میں 2ملوثین گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
جعلی تقرری نامے دے کر دھوکہ دہی کاانکشاف،بڈگام میں 2ملوثین گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع

جعلی تقرری نامے دے کر دھوکہ دہی کاانکشاف،بڈگام میں 2ملوثین گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پر مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی بڈگام ہری پرساد نے ایک پریس کانفرنس میںبتایا کہ پولیس نے ملازمت کے خواہشمند افراد کو جعلی تقرری ناموں اور سرکاری ملازمتوں کے وعدوں کے ذریعے مبینہ طور پر دھوکہ دینے کے الزام میں2افراد کو حراست میں لیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت جہانگیر احمد ڈار، ولد غلام محمد ڈار، ساکن رٹھسن بیروہ، اور فردوس نبی بٹ، ولد غلام نبی بٹ ساکن زبگل بیروہ، کے طور پر ہوئی ہے۔ فردوس نبی جموں و کشمیر پیپلز فرنٹ کے چیئرمین بھی بتائے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ باضابطہ شکایات موصول ہونے کے بعد دونوں سے پولیس اسٹیشن بیروہ میں پوچھ تاچھ جاری ہے۔ایس ایس پی کے مطابق، ملزمان نے مبینہ طور پر جعلی تقرری نامے جاری کرکے اور سرکاری و پرکشش ملازمتیں دلانے کا یقین دلا کر بڈگام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس اس معاملے سے متعلق موصولہ شکایات اور مبینہ فراڈ کے طریقہ کار کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔تحقیقات کے دوران پولیس کو ایک اہم سراغ اس وقت ملا جب وزارت داخلہ کی جعلی مہروں والی ایک مبینہ جعلی سرکاری دستاویز برآمد کی گئی۔ایس ایس پی کے مطابق یہ دستاویز مبینہ طور پر اْس وقت کے مرکزی سیکرٹری داخلہ گووند موہن کے نام سے جاری کی گئی تھی اور جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات کے نام مخاطب تھی۔پولیس کے مطابق مذکورہ جعلی مراسلے میں مرکزی وزارت کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے بڈگام کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے10 نوجوانوں کو جموں و کشمیر پولیس میں اسپیشل پولیس آفیسرز (SPOs) کے طور پر تعینات کرنے کی ہدایت ظاہر کی گئی تھی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اس مبینہ فراڈ کے سلسلے میں اب تک 3 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں، جن میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج ایف آئی آر نمبر 183 اور 188 بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیروہ میں ایک زیرو ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی، جسے بعد میں پولیس تھانہ بڈگام منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفتیش ان کی نگرانی میں ایس ایچ او بیروہ مدثر نذیر کی سربراہی میں پولیس ٹیم کر رہی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموںوکشمیرمیںتقریباً20لاکھ گاڑیوں کیلئے 727پیٹرول پمپ ، سری نگر میں تقریباً 70 فیصد پیٹرول پمپس نے شمسی توانائی کے نظام اپنا لیے

جموںوکشمیرمیںتقریباً20لاکھ گاڑیوں کیلئے 727پیٹرول پمپ ، سری نگر میں تقریباً 70 فیصد پیٹرول پمپس نے شمسی توانائی کے نظام اپنا لیے

4 منٹس پہلے
ارنیاجموں میں سرحد پار منشیات نیٹ ورک بے نقاب، پستول، ہیروئن اور افیون برآمد،2افراد گرفتار

ارنیاجموں میں سرحد پار منشیات نیٹ ورک بے نقاب، پستول، ہیروئن اور افیون برآمد،2افراد گرفتار

4 منٹس پہلے
فی الحال سکول اوقات کار جوں کے توں،نومبر میں تبدیل ہونے کا امکان

فی الحال سکول اوقات کار جوں کے توں،نومبر میں تبدیل ہونے کا امکان

4 منٹس پہلے
خسارے پر چل رہے سرکاری ادارے بند ہونگے، ایک نئی صنعتی پالیسی حتمی مرحلے میں : نائب وزیر اعلیٰ

خسارے پر چل رہے سرکاری ادارے بند ہونگے، ایک نئی صنعتی پالیسی حتمی مرحلے میں : نائب وزیر اعلیٰ

4 منٹس پہلے
عدالتی افسران کی ریٹائرمنٹ کی عمر اب 62سال،وزراء کونسل کی سفارشات کو ایل جی منظوری دیدی

عدالتی افسران کی ریٹائرمنٹ کی عمر اب 62سال،وزراء کونسل کی سفارشات کو ایل جی منظوری دیدی

4 منٹس پہلے
دور دراز اور سرحدی علاقے، موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے سرکاری اراضی کی منظوری

دور دراز اور سرحدی علاقے، موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے سرکاری اراضی کی منظوری

4 منٹس پہلے
مردم شماری 2027،،جموں و کشمیرا ور لداخ کے برف پوش علاقوں میں مکمل،دیگر علاقوں میں فروری میں ہوگی: ڈائریکٹر

مردم شماری 2027،،جموں و کشمیرا ور لداخ کے برف پوش علاقوں میں مکمل،دیگر علاقوں میں فروری میں ہوگی: ڈائریکٹر

4 منٹس پہلے
سرجیکل اسٹرائیکس، بالاکوٹ کارروائی، آپریشن سندور اور دفعہ 370 منسوخی،مودی کی25 سال کی قیادت مکم

سرجیکل اسٹرائیکس، بالاکوٹ کارروائی، آپریشن سندور اور دفعہ 370 منسوخی،مودی کی25 سال کی قیادت مکمل

4 منٹس پہلے
غیر قانونی طور پر مقیم 150 بنگلہ دیشی ملک بدر،بھارتیہ فضائیہ طیارے کے ذریعے باگڈروگرا لے جایا گیا

غیر قانونی طور پر مقیم 150 بنگلہ دیشی ملک بدر،بھارتیہ فضائیہ طیارے کے ذریعے باگڈروگرا لے جایا گیا

4 منٹس پہلے
جونیئر انجینئرکے خلاف تازہ محکمانہ انکوائری کا حکم،سابقہ انکوائری کی رپورٹ اور سفارشات مسترد

جونیئر انجینئرکے خلاف تازہ محکمانہ انکوائری کا حکم،سابقہ انکوائری کی رپورٹ اور سفارشات مسترد

4 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page