سرینگر:ڈائریکٹر جنرل پولیس شری دلباغ سنگھ نے آج شمالی کشمیر رینج، بارہمولہ اور جنوبی کشمیر رینج اننت ناگ کا دورہ کر کے فوج،سی آر پی ایف اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ الگ الگ میٹنگوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی کے ہمراہ اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی شری آر آر سوین اور آئی جی پی کشمیر شری وجے کماربھی تھے۔سی این آئی کے مطابق پولیس چیف دلبا غ سنگھ نے پہلے بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں پر ان کا ڈی آئی جی بارہمولہ شری سر جیت سنگھ نے استقبال کیا۔انہوں نے یہاں پر افسران کے ایک سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں اسپیشل ڈی جی سی آئی دی جے اینڈ کے آر آر سوین، ر آئی جی پی کشمیر وجے کمار،ڈی آئی جی سی آر پی ایف بارہمولہ انیش سروہی، ڈی آئی جی این کے آر سجیت کمار، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ، ایس پی سوپور سدانشو ورما، ایس ایس پی کپوارہ سمیت پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس دوران ایس پی ہندواڑہ شری سندیپ گپتا، ایس پی بانڈی پورہ شری محمد زید نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔بارہمولہ پہنچنے پر پولیس سر براہ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تجدید شدہ کانفرنس ہال کا بھی افتتاح بھی کیا۔بعد دوپہر پولیس سر براہ نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا جہاں پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر شری عبدالجبار نے ان کا استقبال کیا۔پولیس سر براہ نے یہاں پر بھی ایک سیکورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی اور آئی جی پی کشمیر کے علاوہ،سیکٹر کمانڈر 1 سیکٹر آر آر بریگیڈیئر وجے ، ڈی آئی جی ایس کے آر، شری عبدالجبار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف، اننت ناگ شری او پی اپھائے، ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین میر،ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، جنوبی کشمیر رینج میں تعئنات IRP/AP بٹالینز کے کمانڈنتوں نے شرکت کی جبکہ ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ، شری آشیش کمار مشرا اور ایس ایس پی کولگام شری گریندر پال سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ان اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رابطوں کی خلاء کو دور کریں تاکہ تمام اضلاع میںوسیع تر حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد ہو۔ مضبوط سیکورٹی گرڈ پر زور دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ”ہماری کوششیں پرعزم اور مخصوص ہونی چاہئیں تاکہ کسی قسم کی خوشامد کی گنجائش نہ رہے”۔گشت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے، ڈی جی پی نے کہا کہ تمام او جی ڈبلیو ز اور ملک دشمن عناصرکی امن مخالف کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ان پر نظر رکھی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی ملک دشمن سرگرمی کو ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت محتاط اور چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ تمام ناکہ پوائنٹس اور پولیس کی گاڑیوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ غیر قانونی عناصر پر نگرانی کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ عسکریت پسندوں کے کسی بھی ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ناکہ چیکنگ اور نائٹ ڈومینیشن گشتوں کو بھی بڑھائیں۔اس دوران ڈی جی پی نے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ سماجی رابطوں کی سائٹوں پر ملک دشمن عناصر کا سراغ لگانے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ان عناصر کو اپنے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے۔ڈی جی پی نے کہا کہنا تھا کہ ناپاک منصوبے رکھنے والے عناصر سرحد پار اور اندر سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو اکسانے اور یہاںپر امن ما حول کو خراب کر نے کے لئے غلط معلومات پھیلارہے ہیں اور ایسے عناصر کو ہر سطح اور صورت میں ناکام بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افسران اور اہلکاروں کی امن و امان کو برقرار رکھنے میں کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے جبکہ ہمارا مشن امن و امان کی صورتحال کو مزیدمستحکم کرنا اور امن مخالف کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔