• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, اگست ۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عالمی بینک جموں و کشمیر میں ہیلتھ انفراسٹرکچر کے استحکام کے لئے 50 ملین امریکی ڈالر دے گا

Nigraan News by Nigraan News
2021-06-25
A A
0
عالمی بینک جموں و کشمیر میں ہیلتھ انفراسٹرکچر کے استحکام کے لئے 50 ملین امریکی ڈالر دے گا
FacebookTwitterWhatsapp

موں، 14 جون (یو این آئی) عالمی بینک نے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کو صحت کے بنیادی ڈھانچے کے استحکام کے لئے 50 ملین امریکی ڈالر بطور امداد فراہم کرنے کو منظوری دی ہے۔
یونین ٹریٹری کے فائنانشل کمشنر برائے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈلو نے یو این آئی کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ ہیلتھ کیئر اداروں کے استحکام کے لئے عالمی بینک کی طرف رجوع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا: ’عالمی بینک نے 50 ملین امریکی ڈالرز (367 کروڑ 49 لاکھ روپے) بطور امداد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس امداد کو بڑے ہسپتالوں بشمول میڈیکل کالجوں میں سی ٹی اسکین مشینوں، کلر ڈوپلرس، آئی سی یو یونٹس، آپریشن تھیٹرز و دیگر لیبارٹریوں کے استحکام اور ضلع ہسپتالوں میں بھی ضروری مشینوں جیسے ای سی جی مشینوں، ایکس رے مشینوں وغیرہ کے نظام کو مضبوط کرنے کے لئے منظور کیا گیا ہے’۔
مسٹر ڈلو نے کہا کہ پرائم منسٹرس ڈیولوپمنٹ پیکیج (پی ایم ڈی پی) اسکیم کے تحت جموں و کشمیر کے شعبہ صحت کو 881 کروڑ 17 لاکھ روپے واگذار کئے گئے جس میں سے اب تک754  کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 140 نئے صحت پروجیکٹس زیر دست لئے گئے جن میں سے 91 پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر 49 پر کام چل رہا ہے اور وہ رواں مالی سال کے دوران کے دوران مکمل ہونے کا امکان ہے۔
موصوف کمشنر نے کہا کہ ان پروجیکٹس میں سری نگر میں تعمیر ہو رہا پانچ سو بستروں پر مشتمل نیا بچہ ہسپتال، جموں میں تعمیر ہو رہا دو سو بستروں پر مشتمل نیا زچگی ہسپتال، جموں میں ہی تعمیر ہونے والا نیا ہڈیوں کا ہسپتال، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ایک سو بستروں پر مشتمل اضافی ایمرجنسی بلاک، جموں میں بائز اینڈ گرلز ہوسٹل کی تعمیر، گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں نرسنگ کالج کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں’۔
مسٹر ڈلو نے کہا کہ ‘ہیلتھ کیئر انوسٹمنٹ پالیسی’ کے تحت معیاری ہیلتھ کیئر ڈھانچہ قائم کرنے کے لئے اس سیکٹر میں نجی سرمایہ کاروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو اپنی دہلیز پر ہی بہتر سے بہتر ہیلتھ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سرکار کو کچھ منصوبے حاصل ہوئے ہیں جنہیں دیکھا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ جموں و کشمیر صنعتی پالیسی کے تحت صنعتوں کے لئے دستیاب مراعات کو ہیلتھ سیکٹر پروجیکٹس پر صرف کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘آیوش کیئر انوسٹمنٹ پالیسی’ کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے گا تاکہ نجی شراکت داروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
مسٹر ڈلو نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر نیم طبی عملے کی 2558 اضافی اسامیوں کو پر کیا گیا تاکہ ہسپتالوں میں عملے کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے یونین ٹریٹری میں دو سٹیٹ کینسر اداروں، ایک گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں اور دوسرا شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈٰکل سائنسز صورہ سری نگر میں، کو منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انفراسٹرکچر ڈیولوپمنٹ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ کے تحت یونین ٹریٹری میں 138 ہیلتھ پروجیکٹس جو فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے التوا میں پڑے تھے، کے لئے 589 کروڑ 94 لاکھ روپیے واگذار کرنے کو منظوری دی ہے اور ان میں سے دو سو کروڑ روپے مشینری خریدنے پر صرف کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان 138 ہیلتھ پروجیکٹس میں سے 30 پروجیکٹس مکمل ہوئے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

2026-07-25
دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

2026-07-08
ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

2026-07-08
کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

2026-07-03
سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

2026-07-01
وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

2026-07-01
یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page