• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حضرت عمر فاروق ؓ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-07
Reading Time: 1min read
A A
0
حضرت عمر فاروق ؓ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر: عرس مبارک خلیفہ دوم سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ (یوم شہادت) عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔ اِس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں فرزندانِ توحید کی ایک بڑی جمعیت نے موئے مبارک آنحضورﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور درود ازکار کی مجلس بھی آراستہ ہوئی جبکہ دوسری بڑی تقریب آثار شریف شہری کلاش پورہ میں منائی گئی۔ جہاں نمازِ ظہر سے میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے حضرت فاروق عظمؓ کی سیرت، تعلیم اور تاریخ ساز اسلامی فتوحات اور کارناموں پر روشنی ڈالی اور قرآن و حدیث کی روشنی میں حضرت فاروقِ اعظم ؓ کی شان اور عظمت بیان کی۔ انہوں نیکہا کہ فاروق اعظمؓ کی عہد حکومت لگ بھگ 22لاکھ 31ہزار 407مربع میل پر پھیلی ہوئی تھی اور اُن کے زیر نگین چار ہزار سات سو شہر تھے۔ حضرت فاروق اعظمؓ کی بدولت اسلام نے دنیا میں زبردست وسعت پائی ۔جبکہ حضرت فاروق عظمؓ کے دورِ خلافت میں درجنوں نہروں جن میں سوس نہر بھی شامل ہے، وجود میں آئی اور 4ہزار مساجد کی بنیاد پڑی۔ ادھر علامہ مولانا شوکت حسین کینگ نے بھی ایک تقریب پر حضرت فاروق اعظمؓ کے عظیم اسلامی فتوحات اور عدل فاروقی پر خطبہ دیا۔ایسی ہی تقریبات جناب صاحب صورہ، اہم شریف بانڈی پورہ ، لال بازار ، پنجورہ شوپیان، کرم سرہامہ ، کعبہ مرگ ، مکہ ہامہ اور دیگر بقعہ جات میں بھی ہوئے ۔ ادھرمیرواعظ جموںوکشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے چہار یار مصطفی ؐخلیفہ راشد حضرت امیر المومنین ، خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق ؒ کے یوم شہادت کے موقع پر دین اسلام کے اس عظیم المرتبت اور بلند نسبت فرزند کو ، انکی جلیل القدر اور بے مثال دینی و اسلامی خدمات ، اسلامی فتوحات اور تحریک اسلامی کیلئے انکی بے پناہ قربانیوںاور انتھک جد و جہد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسلام کے اس بے باک، نڈر ، زبردست ا ور عادل رہنما نے اپنے زریںخدمات کے ذریعے دنیا کو عدل ،انصاف ، حریت ،مساوات ، مذہبی رواداری، انسان دوستی اور خدمت خلق کے اسلامی اور آفاقی اصولوں کو عام کرنے کے علاوہ دعوت و تبلیغ اور دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے جو انمٹ اور تاریخ ساز کارنامے انجام دئے ہیں وہ تا قیام قیامت مینارئہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے خلفیہ راشد کے بیش بہا کارناموں اور احسانات کو ہر سطح پر اور ہر لحاظ سے لافانی اور ناقابل فراموش قرار دیا۔اس مرحلے پر میرواعظ نے خلیفۃ المسلمین حضرت فاروق اعظم ؒکی حیات طیبہ ، تعلیمات عالیہ اور سیرت پاک کو عام مسلمانوں کیلئے اور اصول و آداب حکمرانی کو دنیا بھر کے موجود ہ حکام اور امرا کیلئے مشعل راہ قرار دیا اور آپ کی ہدایات کو عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے انہیں اپنانے کی اپیل کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page