سرینگر:جنوبی ضلع کولگام کے پمبئی علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح بندوق برداروں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میںایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ، حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی کارورائیاں شروع کر دی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میںکولگام سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے پمبئی علاقے میں شام کو اس وقت افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب مسلح بندوق برداروں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلح بندوق برداروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ اگرچہ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسکو وہاں مردہ قرار دیا ۔ مہلوک پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹبل نثار احمد کے بطور ہوئی ۔ ادھر حملے کے ساتھ ہی پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافہ نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوںنے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں شروع کر دی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار از جاںہو گیا ۔ انہوںنے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔