• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بھاجپا سرپنچ اہلیہ سمیت ہلاک

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-09
A A
0
بھاجپا سرپنچ اہلیہ سمیت ہلاک
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ ضلع کولگام کے ایک سرپنچ غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ جواہرہ کو جنگجوئوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ایس این ایس کو ملی تفصیلات کے مطابق جنگجوؤں نے اننت ناگ کے لال چوک میںبی جے پی سے وابستہ سرپنچ غلام رسول ڈار کے کرایہ کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے مذکورہ سرپنچ اور اس کی اہلیہ شدید طور پر زخمی ہوئی۔ اگر چہ زخمی سرپنچ اور اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔حملے میں ڈار اور ان کی اہلیہ جواہرہ کو گولی لگی اور ممکنہ طور پر وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے سرپنچ غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ کے قتل کو وحشیانہ اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو بخشا نہیں جائے گا اور اس کام میں جوبھی ملوث پایا جائے گا اس کیھ خلاف قانونی کے تحت سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ غلام رسول ڈار سرپنچ ہونے کے علاوہ ضلع کولگام کے کسان مورچہ کے صدر بھی تھے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بی جے پی سے وابستہ سرپنچ اور ان کی اہلیہ پر جنگجویانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ایک ٹویٹ میں ایل جی نے کہا کہ،یہ بزدلی کا عمل ہے اور تشدد کے مرتکب افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگورا کنبے کے ساتھ تعزیت کی ہے۔اس دوران جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی ان ہلاکتوں کی مذمت کی گئی اور سرکار سے سیاسی کارکنوں کی حفاظت کا مکمل جائزہ لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سوز اس واقعہ سے انہیں کافی صدمہ پہنچا ہے ۔ انہوں نے جنگجویانہ حملے میں مارے گئے سرپنچ غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ کے خاندان کے ساتھ گہر ی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو جلد سے جلد سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا مطالبہ کیا۔عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹپیغام میں کہا ،میں غیر واضح طور پر غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ وہ اپنے سیاسی عقائد کی وجہ سے قتل ہونے والے مرکزی دھارے کے سیاستدانوں کی ایک طویل فہرست میں شامل ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کے مہلو ک سرپنچ اس کی اہلیہ کی ہلاکت پر وہ ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔بی جے پی کے سرپنچ غلام رسول ڈار اور ان کی شریک حیات کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیوپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کشمیرکا ہر ایک فرد تشدد کا شکار ہے ۔انہوں نے اس قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ اور انسانیت سوز حملوں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ایک بیان میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے رفیع احمد میر نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی اس خوفناک واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں ریڈوانی کولگام کے سرپنچ غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ لقمہ اجل بن گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے عام لوگوں کو زیادہ مصائب اور مشکلات میں مبتلا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

2026-05-02
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

2026-04-25
نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-24
پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

2026-04-23
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
نشہ مکت جموں و کشمیر مہم جاری، ایل جی کا راجوری میں پڑائو، کہا معاشرہ اور انتظامیہ متحد ہو جائیں نتائج حاصل ہونگے

ڈرگ مافیا سے نجات حاصل کرکے رہیں گے: لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-18
مودی کی دور اندیش قیادت میںہندوستان کا نیا عزم : لیفٹیننٹ گورنر

مودی کی دور اندیش قیادت میںہندوستان کا نیا عزم : لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-18
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page