سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کے میر بازار علاقے میں جنگجوئوں نے بی ایس ایف کانوائی پرحملہ کیا ۔اس دوران حملے میں کوئی نقصان نہیں ہواتاہم فورسزنے حملہ آوروں کو فوری طور گھرے میں کیا جس دوران یہاں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مسلح تصادم شروع ہوئی ہے جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ جھڑپ آخری اطلات تک جاری تھی ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق جنبی کشمیر کے ضلع کولگا م کے میر بازار علاقے میں جمعرات کے روزدن کے ایک بجے کے قریب اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ہے جب علاقے میں جموں شاہرا ہر چلنے والی بی ایف کانوائی پر جنگجوئوں نے نذدیک سے حملہ کر کے شدید فائرنگ کی ہے ۔مقامی لوگوں نے فائرنگ کی وجہ سے یہاں افرا تفری کا موحول پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں مقامی لوگ گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ۔اس حملے میں اگر چہ کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے بھر وقت کارروائی کر کے حملہ آوروں کو گھرے میں لیا جنہوں ذرائع کے مطابق ایک گوڈام میں پناہ لیا ہے جس کے ساتھ ہی یہاں ایک مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ہے۔ نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی آر پی نایف اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس یہاں2سے3جنگجوئوں موجود ہو سکتے ہیں۔ ْ پولیس نے اس واقعے کے بعد ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے جموں شاہراہ پربی ایس ایف کانوائے پر حملہ کیا تاہم ان کے حملے میں کسی فورسز اہلکار کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔پولیس کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے مذکورہ جنگجوئوں کو محاصرے میں لینے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد پولیس حکام بھی جائے واردات پر پہنچ گئے۔پولیس نے کہا کہ فورسز کی کمک بھی وہاں پہنچ گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تصادم آرائی جاری تھی جائے جھڑپ سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔