• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیریوں کو بھارت کیساتھ محبت ہے:لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-21
Reading Time: 1min read
A A
0
جنگجوئوں کا خاتمہ مسئلہ کا حل نہیں!:لیفٹیننٹ گورنر

جنگجوئوں کا خاتمہ مسئلہ کا حل نہیں!:لیفٹیننٹ گورنر

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وادی کشمیر میں بھی لوگ ہیں جو بھارت سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیر میں تعینات رہتے ہوئے وہاں ہڑتال کی اجازت نہیں دے سکتا۔انہوں نے یہ باتیں ہفتے کو یہاں ایک تقریب، جس میں بشیر اسد نامی کشمیری مصنف کی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی، سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ‘ایک بات مجھے سمجھ میں آئی کہ وہاں بھی لوگ ہیں جن کو بھارت سے بہت محبت ہے۔ وہاں بھی لوگ ہیں جو یوم آزادی منانا چاہتے ہیں۔ وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کو قومی مفادات عزیز ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘وہاں چند ہفتے پہلے صدر جمہوریہ آئے تھے۔ مجھے لوگوں نے بتایا کہ جب یہاں صدر جمہوریہ یا وزیر اعظم آتے ہیں تو یہاں ہڑتال ہوتی ہے۔ ایشور کی مہربانی سے کوئی ہڑتال نہیں رہی’۔منوج سنہا نے کہا کہ پھر مجھے بولا گیا کہ پانچ اگست کو ہڑتال ہوگی۔انہوں نے کہا: ‘میرے تو دھیان میں ہی نہیں تھا کہ پانچ اگست کوئی اہم دن ہے۔ اس دن میں نے کئی ایک پروگرام رکھے تھے۔ پھر ایشور کی مہربانی رہی کوئی ہڑتال نہیں کی گئی’۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ملک بھر سے صحافی بھی سری نگر پہنچ گئے تھے جن میں سے کچھ نے مجھے بتایا کہ آپ نے تو ڈنڈے کے زور پر کھلا رکھا ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں نے ان صحافیوں کو جواب دیا کہ ایک بات سمجھئے کہ ہڑتال بھی تو پاکستان اور جنگجوئوں کی بندوق سے ہی ہوتی تھی اور اگر میں نے ڈنڈے کا استعمال کیا تو کوئی برا نہیں کیا’۔ان کا ہڑتال پر مزید کہنا تھا: ‘یہ فائن لائن ہے۔ جب تک میں ہوں یہی صورتحال رہنے والی ہے۔ اس میں کوئی بھی سمجھوتہ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا’۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page