سرینگر /:مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلہ نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میںآزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تقریبات کا جائیزہ لیا گیا تا کہ مرکزی علاقوں میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منائے جائیں ۔ چیف سیکرٹری جے اینڈ کے ڈاکٹر ارون کمار مہتا کے ساتھ دیگر مرکزی علاقوں کے چیف سیکرٹریز نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ہوم ، جنرل ایڈمنسٹریشن ، کلچر اینڈ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے محکموں کے انتظامی سیکرٹری بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ چیف سیکرٹری جے اینڈ کے ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اس سال جموں و کشمیر میں یومِ آزادی کی بے مثال تقریبات کے بارے میں آگاہ کیا جس میں 28 ہزار اداروں سے تقریباً 10 لاکھ نوجوانوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے سرینگر شہر کی نگرانی کرتے ہوئے ہری پربت میں 100 فُٹ پرچم لہرانے کے بارے میں بھی بات کی ۔ ڈاکٹر مہتا نے بتایا کہ 1947 کے بعد سے علاقہ سے متعلقہ کارناموں کو ظاہر کرنے اور جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی بامقصد مصروفیت کو فروغ دینے کیلئے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ایک ہفتہ طویل میلہ منعقد کیا جائے گا ۔ اس تہوار کے دوران جموں و کشمیر کا جادو ہاوس بوٹ اور پانی کے کھیلوں کے میلوں کے ذریعے ڈل ، ووُلر ، مانسبل ، سروئیں سر اور مانسر جھیلوں کے ساتھ ساتھ رنجیت ساگر ڈیم میں بھی بنایا جائے گا ۔ مزید براں مرکزی ثقافتی روایات اور ورثے کو بحال کرنے کیلئے تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ 75 سال کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر 75 صوفی اور ورثہ سائیٹس تیار کی جائیں گی اس کے علاوہ 75 سڑکوں اور 75 سکولوں کو مقامی نامعلوم ہیروز کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔ مجموعی طور پر جموں و کشمیر 75 سرگرمیوں کی مہم کا انعقاد کرے گا جس میں اگلے 365 دنوں کیلئے 75 ایونٹس ہوں گے ۔ مرکزی علاقے میں سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے جموں و کشمیر 3 ماہ کا سیاحتی میلہ بھی منعقد کیا جائے گا ۔ مختلف تقریبات کے ذریعے 17.5 لاکھ لوگوں کی شرکت کے مواقع پیدا کئے جائیں گے اس طرح تقریبات کو ’’ جن اتسو، جن کے دوارا ‘‘ بنایا جائے گا ۔ مرکزی سیکرٹری داخلہ نے جموں و کشمیر میں جاری تقریبات کی تعریف کرتے ہوئے سرگرمیوں کی مناسب دستاویزات اور My Gov پورٹل پر ان کے استحکام کیلئے کہا ۔