سری نگر:قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ساتھ جموں وکشمیر پولیس کے5 روزہ مشترکہ صلاحیت سازی تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کاآغاز سوموار کویہاں پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں کل ملا کر جموں و کشمیر پولیس کے 110 افسران نے شرکت کی جن میں 3 ایس ایس پی ، 19 ڈی ایس پی ، 10 سینئر پراسیکیوٹنگ افسران ، 26 انسپکٹرز اور 52 پی ایس آئی شامل ہیں۔جے کے این ایس کوموصوہ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں این آئی اے کے افسروں اور جے اینڈ کے پولیس کے تفتیشی افسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے پروگرام کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر دن ہم سب کے لئے سیکھنے کا تجربہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش ہمارے کام کا سب سے اہم حصہ ہے اور افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی تحقیقات کی مہارت کو بہتر بنانے کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے ڈی جی این آئی اے کلدیپ سنگھ کا اس بات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان کی طرف سے ایسے پروگراموں میں معاونت کی گئی اور ان این آئی اے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس پروگرام میں پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے تربیت فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں ایسے پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اسی طرح کے تین یا چار پروگرام جموں میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان تربیتی پروگراموں کا مقصد جموں کشمیر پولیس کے تفتیشی افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینا ہے۔شری سنگھ نے کیا کہ یہ بہت مفید تربیتی پروگرام ہے اور پچھلے تربیتی پروگرام کے تاثرات بہت ہی حوصلہ افزا رہے ہیں کیونکہ این آئی اے افسران نے جس طرح تفتیشی تکنیک کا تعارف اور ان پر تبادلہ خیال کیا وہ کافی متاثر کن ہے۔اس تربیتی پروگرام کے منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام زیادہ تران عوامل کا احاطہ کرتا ہے جو تفتیش کے لئے بہت اہم ہیں۔انہوں اس تربیتی پروگرام کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس یو اے پی اے جیسے کیسوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ایسے تربیتی پروگراموں کا مقصد ان کیسوں کو منتقی انجام تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے افسران نے یو اے پی اے کے کچھ معاملات کی موثر طریقے سے تفتیش کی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے افسران کی بڑی تعداد کو تفتیشی تکنیک سے جدید خطوط پر واقف کرایا جائے۔اس دوران انہوں نے آئی جی (ٹریننگ/پالیسی)کو ہدایت دی کہ تربیتی پروگرام کے ہر لیکچر کو مختصر طور پر دستاویز کی شکل دے کر شرکاء میں تقسیم کیا جائے۔اے ڈی جی پی (ہیڈ کوارٹر) پی ایچ کیو ایم کے سنہا نے افتتاحی سیشن میں پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے سی بی آئی میں اپنے ساڑھے سات سالہ ڈیپوٹیشن کے دوران کام کرنے اور مختلف اہم معاملات کی تفتیش کے اپنے تجربے کو شیئر کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح تیز اور نتیجہ پر مبنی تفتیش جامع انداز میں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد یقینی طور پر تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور سزا سنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے نتائج پر مبنی تحقیقات کے لیے پیچیدہ دستاویزات اور ٹیم ورک پر بھی زور دیا۔اپنی مکمل اور جامع پریزنٹیشن میں ، سنہا نے یو اے پی اے کی مختلف دفعات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ماضی میں دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے کے قوانین اور یو اے پی اے کی خوبیوں پربھی روشنی ڈالی اور تفتیش کے اچھے طریقوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مرکزی ایجنسیوں میں مؤثر تفتیش کے مختلف میکانزم اور جے کے پی میں اس طرح کے میکانزم کو اپنانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ اے آئی جی (ٹریننگ/ پالیسی) پی ایچ کیو ، جیایس جوہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی تربیت کا اہتمام کرنا ہمارے آئی اوز کی تفتیشی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام لیکچرز ، آراء ، نظر ثانی اور مباحثوں کا صحت مند مرکب ہوگا ۔دوپہر کے سیشن میں ، ایس پی این آئی اے وشال گرگ نے این آئی اے کے وڑن اور مشن کا مختصر تعارف دیتے ہوئے جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے صلاحیت بڑھانے کے تربیتی پروگرام کے اہم مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔تربیتی پروگرام کے پہلے دن لیکچر دینے والے این آئی اے کے فیکلٹی ممبران وشال گرگ ، ایس پی این آئی اے ہیڈکوارٹرز نئی دہلی ، ارجن امبلا پٹا ، سینئر پی پی این آئی اے ہیرو نیوز دہلی اور ڈاکٹر وی ایس بسوانی ، سائنسی ماہر این آئی اے ہیڈ کوارٹرز نئی دہلی شامل تھے۔ پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں کل ملا کر جموں و کشمیر پولیس کے 110 افسران نے شرکت کی جن میں 3 ایس ایس پی ، 19 ڈی ایس پی ، 10 سینئر پراسیکیوٹنگ افسران ، 26 انسپکٹرز اور 52 پی ایس آئی شامل ہیں۔پروگرام کے پہلے سیشن میں اے ڈی جی پی ایم کے سنہا ، دنیش رانا آئی جی پی کشمیروجے کمار، ڈی آئی جی وسطی کشمیر امت کمار، ایس ایس پی بڈگام ، اے آئی جیز پی ایچ کیو اور آئی او زکشمیر زون ، سی آئی ڈی ، اور این آئی اے افسران نے شرکت کی۔