• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امن دشمن عناصر پر کڑی نگاہ: ڈی جی پی

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-28
A A
0
یوم آزادی کی تقریبات کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

یوم آزادی کی تقریبات کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

بانڈی پورہ:جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ موجودہ امن پسند ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کشمیر میں جنگجوئوں اور ان کے حامیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔پولیس چیف نے طالبان کی ممکنہ دراندازی کے بارے میں سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ کسی کوبھی کشمیر کی موجودہ صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جے کے این ایس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) بانڈی پورہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہاکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے تناظر میں کشمیرمیں موجودہ صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ کوویڈ19 صورتحال کی وجہ سے ، پولیس افسران سے ملاقاتیں تھوڑی سست ہوگئی تھیں لیکن اب جب کہ کوویڈکا گراف نیچے جا رہا ہے ، توہم نے پولیس افسروں اورجوانوں کیساتھ رابطے کی مہم پھرتیز کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے افسروں کیساتھ موجودہ صورتحال کیساتھ ساتھ آنے والے دنوں کے حالات کوبھی زیرغورلاتے ہیں ۔پولیس چیف کاکہناتھاکہ ملاقاتوں کے دوران پولیس افسروں سے کہاجاتاہے کہ وہ ہمہ وقت چوکنا اورمسعتدرہیں تاکہ امن دشمن عناصرکی سازشوں کوبروقت ناکام بنایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ پرامن راستے پر ہے اور یہاں حالات میں بہتری آئی ہے۔ پولیس سربراہ نے کہاکہ سرینگر انکاؤنٹر میں طیبہ/ٹی آر ایف کے سربراہ عباس شیخ اور ان کے معاون ثاقب کی ہلاکت کے بعد لوگوں کو راحت کی سانس لی۔انہوں نے کہاکہ عباس شیخ اور اس کا ساتھی بہت سی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد لوگ سکون محسوس کر رہے ہیں۔کشمیر میں جنگجوئوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس جنگجوئوں اور اُن کے حامیوں نیز زیرزمین معاونین کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جن میں او جی ڈبلیو بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بالائی زمین ورکر ہیں جو پستول لے کر مخصوص ہلاکتیں کرتے ہیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے دستی بم پھینکتے ہیں۔ڈی جی پی نے کہاکہ ہم ان کے خلاف بہت سخت ہو رہے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ وہ افغانستان میں طالبان کے قبضے اور کشمیر میں طالبان جنگجوئوں کی ممکنہ دراندازی کو کس طرح دیکھتا ہے ، جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھنے کہا کہپولیس دیگرسیکورٹی فورسزکیساتھ ملکر کشمیر کی موجودہ صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت صورتحال پرامن ہے اور یہ اسی طرح رہے گی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

2026-06-18
فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

2026-06-16
این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

2026-06-16
لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

2026-06-13
وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

2026-06-13
وزیر اعظم کیساتھ مثبت ملاقات ہوئی۔ سی ایم عمر

پی ایم مودی سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات،12سال مکمل کرنے پر مبارکباد

2026-06-12
زو جیلا ٹنل کی بروقت پیش رفت ایک اہم سنگ میل، گڈکری، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی تقریب میں شرکت

زو جیلا ٹنل کی بروقت پیش رفت ایک اہم سنگ میل، گڈکری، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی تقریب میں شرکت

2026-06-09
گاندربل میںنشہ مکت ابھیان پد یاترا ،نار کو دہشت گرد ملک کے اندر اوربیرون ممالک میں مقیم: ایل جی سنہا

گاندربل میںنشہ مکت ابھیان پد یاترا ،نار کو دہشت گرد ملک کے اندر اوربیرون ممالک میں مقیم: ایل جی سنہا

2026-06-06
نشہ مکت ابھیان۔ منشیات اسمگلر اور نارکو دہشت گرد کا خاتمہ انتظامیہ کا مشن۔ ایل جی سنہا

2026-06-05
امرناتھ یاترا سیکورٹی اور تیاریوں کاجائزہ، 8 جون کو امت شاہ کی اہم میٹنگ

امرناتھ یاترا سیکورٹی اور تیاریوں کاجائزہ، 8 جون کو امت شاہ کی اہم میٹنگ

2026-06-04
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page