• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, اگست ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرحلہ وار طریقے سے کھلے گے نوویں سے بارہویں تک سکول

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-30
Reading Time: 1min read
A A
0
مرحلہ وار طریقے سے کھلے گے نوویں سے بارہویں تک سکول

مرحلہ وار طریقے سے کھلے گے نوویں سے بارہویں تک سکول

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:مرحلہ وار طریقے سے نویں سے بارہویں جماعت تک کے سکول ، کالج اور یونیورسٹیوں اور کوچنگ سنٹروں کو مرحلہ وار طریقے سے کھولا جارہا ہے ۔ اس دوران مرکز نے بتایا ہے کہ ہر سکول میں کورنٹائن سنٹر ، کووڈ ٹسٹنگ سہولیت اور دیگر طبی خدمات رکھنا ضروری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق دہلی میں ایک ستمبر سے مرحلہ وار طریقے سے نویں سے بارہویں جماعت کے اسکول، کالج، یونیورسٹی اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کھلیں گے۔ یہ فیصلہ ڈی ڈی ایم اے DDMA کے میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ دہلی میں اسکول 1 ستمبر کو نویں سے بارہویں اور آٹھ ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں تک کے اسکول کھلیں گے۔ اس تعلق سے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی۔ ڈی ڈی ایم اے کی تشکیل کردہ کمیٹی نے اسکول کھولنے کی سفارش کی تھی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل ڈی ڈی ایم اے کے فیصلے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا تھا کہ کورونا کے کم ہوتے معاملوں کے درمیان دہلی میں بتدریج مکمل احتیاط کے ساتھ اسکول کھولے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ ہمیں زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانا ہے اور بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال رکھنا ہے۔اسکول کے سربراہوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکول میں آنے والے تمام اساتذہ اور اسٹاف ویکسینیٹڈ ہوں۔ اگر انہوں نے ویکسین نہیں لی ہے تو اسے ترجیح دینی پڑے گی۔ایک وقت میں 50 فیصد تک بچے کلاس کے اندر حاضری لے سکیں گے،اسکول کے احاطے میں کورنتائن کمرہ بنانا لازمی ہے ، جہاں ضرورت پڑنے پر کسی بھی بچے یا اسٹاگ کو رکھا جا سکتا ہے۔ہر کلاس میں سماجی دوری کے لیے ایک مختلف وقت کا فارمولہ ہوگا۔صبح اور شام کی شفٹوں والے اسکولوں میں ، دو شفٹوں کے درمیان کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔بچوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا کھانا ، کتابیں اور دیگر اسٹیشنری اشیاء ایک دوسرے کے ساتھ شیئر نہ کریں۔لنچ بریک کو کسی کھلی جگہ میں الگ۔الگ رلھنے کی صلاح دی گئی ہے تاکہ ایک وقت میں بہت زیادہ ہجوم جمع نہ ہو۔بیٹھنے کا انتظام اس طرح کیا جائے کہ ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا انتظام ہو۔وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں مدعو کرنے سے پہلے ان کے والدین کی منظوری لی جائے گی۔ والدین کی اجازت کے بغیر بچوں کو اسکول جانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ نیز، تمام تعلیمی سرگرمیاں آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی مخلوط انداز میں چلتی رہیں گی۔ جلد ہی حکومت کی طرف سے اسکول کھولنے کے لیے ایس او پی جاری کیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلی نے بتایا کہ دہلی حکومت اسکول کھولنے کے لیے تیار ہے۔دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے 98 فیصد اساتذہ اور باقی عملے کو کم ازکم ویکسین کی پہلی خوراک ملی ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ اسکولوں کے بیشتر اساتذہ اور عملے کو ویکسین دی گئی ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کی طرف سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے والدین سے ای میل کے ذریعے تجاویز مانگی گئی تھیں، جس میں 70 فیصد سے زیادہ والدین کا خیال تھا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنا چاہیے۔ دوسرے والدین نے بھی مرحلہ وار اسکول کھولنے کے لیے تجاویز بھیجی ہیں۔منیش سسودیا نے کہا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر اسکول آنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ اسکولوں میں سماجی دوری (سوشل ڈیسٹنسنگ) پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اس کے لیے ایس او پی جاری کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے تجربات کی بنیاد پر دیگر کلاسوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ، کورونا کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے درمیان، دہلی میں آہستہ آہستہ مکمل احتیاط کے ساتھ اسکول کھولے جارہے ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم کے نقصان کو کم کیا جاسکے۔ ہمیں زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانا ہے اور بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال رکھنا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

2026-07-25
دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

2026-07-08
ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

2026-07-08
کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

2026-07-03
سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے دو معاملات میں چارج شیٹ داخل

2026-07-01
وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

وسٹا ڈوم ٹرین سروس ، بڈگام اور بانہال کے درمیان چلے گی

2026-07-01
یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page