سری نگر:پارلیمانی قائمہ کمیٹی صحت و خاندانی بہبود نے آج یہاں اَپنے سہ روزہ سٹیڈی دورے کا آغازکر کے مختلف طبی سہولیات کا معائینہ کیا۔کمیٹی نے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس اور مریضوں کے ساتھ استفسارکرکے فیڈ بیک حاصل کیا۔پارلیمانہ قائمہ کمیٹی کے سربراہ اِس کے چیئرمین رام گوپال یادوجو رُکن پارلیمنٹ ہیں،تین روزہ دورے پر جموںوکشمیر یوٹی میں ہیں جہاں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ( راجیہ سبھا او رلوک سبھا ) کے اَرکان آیوشمان بھار ت کی عمل آوری جیسے دورِ حاضر میں ذہنی صحت ،طبی آلات ، ریگولیشن او رکنٹرول کینسر کے علاج کی سستی اور ویکسین ڈیولپمنٹ ، ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ اور پنڈیمک کووِڈ۔19 کا تخفیف کے موضوعات پر فیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے کئی شراکت داروں سے ملیں ۔اِس سلسلے میں پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کا دورہ کیا جہاں کمیٹی کو کالج کی سرگرمیوں اور اس کے آٹھ ایسوسی ایٹ ہسپتالوں کے کام کاج کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ووِیک بھارد وا ج ، سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی میڈیسن ڈاکٹر سلیم خان ، شعبہ جات کے سربراہان ،جی ایم سی وابستہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ، سینئر پروفیسر ، ڈاکٹروں اور دیگر متعلقہ اَفراد بھی موجود تھے۔ابتداً پرنسپل جی ایم سی سری نگر پروفیسر (ڈاکٹر) سامیہ رشید نے کالج اور اس سے وابستہ ہسپتالوں کے کام کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔کمیٹی کے اَرکان کو تعلیمی سرگرمیوں ،منظور شدہ قوت اَفراد کی تعداداور اس سے وابستہ ہسپتالوں میں دستیاب خصوصیات کے علاوہ گزشتہ تین برسوں میں بالخصوص کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران کئے گئے کام کے بارے میں جانکاری دی گئی۔کمیٹی کو گزشتہ دو برسوں سے اَپ گریڈیشن کے بارے میںبھی مزید جانکاری دی گئی جس میں سرجیکل انٹینسیو کیئر یونٹ ( ایس آئی سی یو) ، آپریشن تھیٹر ، خصوصی آلات ، کیتھ لیبارٹری ، اِی سی ایچ او کی سہولیات ، کڈنی ٹرانس پلانٹیشن اور ہسپتالوں میں اِضافی آکسیجن شامل ہیں۔پرنسپل جی ایم سی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اس سے وابستہ ہسپتالوں ، سرطان کا علاج اور مریضوں کی دیکھ ریکھ ، سازو سامان ، اَفرادی قوت وغیرہ کے حوالے سے پی ایم جے اے وائی ۔ اے بی صحت سکیم کے تحت زیر علاج مریضوں کے بارے میں عمومی جائزہ پیش کیا۔کووِڈ۔19 کے اِنتظامات اور تخفیفی اِقدامات پرجانکاری دی گئی کہ جی ایم سی سے وابستہ ہسپتالوں میں 8,569مریض داخل تھے جن میںسے 7271 صحت یاب ہوئے اور علاج کے دوران 892اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے اور صحتیابی کی شرح 85.85فیصد ہے۔دورے پر آئی ہوئی ٹیم کو ٹیکہ کاری کے بارے میں جانکاری دی گئی کہ 1,04,589اَفراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جن سے 85,627کو COVISHIELDجبکہ 18,962کوCOVAXIN کالج کے مختلف ہسپتالوں میں ویکسین لگائے گئے ہیں۔کمیٹی نے کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران کامیابیوں اور اَپ گریڈیشن پراِستفسار کیا اور یہ جانکاری دی گئی کہ ہسپتالوں میں سات مزید آکسیجن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔اِس کے علاوہ COBAS 6800کووِڈ ۔19 (آر ٹی ۔ پی سی آر )کی جانچ کے لئے قائم کئے گئے تھے۔کمیٹی کے ارکان کو بنیادی ڈھانچے اور آلات کی جاری اَپ گریڈیشن کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں جی ایم سی بمنہ سری نگر میں 500 بستروں پر مشتمل میٹرینٹی کم چائیلڈرن ہسپتال،جی ایم سی سری نگر کے ماڈل رورل ہیلتھ ریسرچ کھاگ بڈگام ، نرسنگ کالج کے علاوہ سپر سپیشلٹی سری نگر میں او پی ڈی بلاک کی تعمیر شامل ہے۔پارلیمانی سٹیڈی ٹیم نے جی ایم سی اِنتظامیہ کی طرف سے جموںوکشمیریوٹی میں پی ایم جے اے وائی ۔ اے بی صحت سکیم کو عملانے ، کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران اِنتظامات او رتخفیفی اِقدامات کو بھی سراہا۔اِس موقعہ پر دورے پر آئی کمیٹی کے ممبران نے ریڈیشن آنکولوجی، کینسر سینٹر کادورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے عملے اور مریضوں سے بات چیت کی ۔ اُنہوںنے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔دریں اثنأ قائمہ کمیٹی نے پرائمری ہیلتھ سینٹر چھانہ پورہ سری نگر کا دورہ کیا اور صحت سہولیات کا معائینہ کیا۔ارکان کمیٹی نے صحت مرکزمیں او اِی آر روم ، ایمیونائزیشن ،ڈرماٹولوجی ، ریڈیالوجی ، ڈسپنسری ، گائنی لیبارٹریوں وغیرہ کے حصوں کا بھی معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق اَے راتھر نے دورے پر آئی کمیٹی کے ارکان کو صحت مرکز کے کام کاج اور صحت سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔