سری نگر: متعدد وَفود اور اَفراد نے آج سول سیکرٹری میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے ملاقی ہوئے اور انہیں اَپنی شکایات او رمطالبات گوش گزار کئے۔وَفوداور اَفراد نے اَپنے اَپنے علاقوں کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اُٹھائے اور اِس سلسلے میں مشیرموصوف کی مداخلت طلب کی۔نگروٹہ جگتی سے مائیگرنٹ ملازمین کے ایک وفد نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور ان کی خدمات سے متعلقہ معاملات بشمول تنخواہ اور دیگر مسائل اُٹھائے۔بڈگام کے لوگوں کے ایک وَفد نے زیارت گاہوں اور دیگر علاقوں کی ترقی سے متعلق مختلف مسائل اُبھارے۔اِسی طرح لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے ملازمین کے ایک وَفد نے بھی مشیر موصوف سے ملاقات کی اور ان کی سروس سے متعلقہ اَمور اُٹھائے اور بانڈی پورہ کے ایک اوروفد نے بھی اَپنے مختلف مسائل گوش گزار کئے۔سری نگر اور دیگر علاقوں کے متعدد وَفود اور اَفراد بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور مختلف محکموں جیسے پی ڈی ڈی ، دیہی ترقی ، سیاحت اور دیگر محکموں سے متعلق اَپنے معاملات پیش کئے۔مشیر بصیر احمد خان نے تمام وَفود اور اَفرادا کو بغور سنا اور کہاکہ اُن کی جانب سے اُٹھائے گئے مطالبات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کے پیش کردہ مسائل کو فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ کچھ معاملات میں مشیر موصوف نے متعلقہ اَفسران کو شکایات کے اَزالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔