سری نگر: اَیڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ اَتل ڈولو نے آج ڈیجیٹل پے منٹس پر مرکزی حکومت کے ’ڈیجیٹل اِنڈیا مشن‘ کے تحت ایک دِن ورکشاپ میں شرکت کی جس کا اہتمام آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں نیشنل پے منٹ کارپوریشن آف اِنڈیا ( این پی سی آئی ) ، گورنمنٹ آف اِنڈیا ، فائنانس ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر گورنمنٹ نے کیا۔فائنانشل کمشنر فائنانس ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) اَتل ڈولو جو اِس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے، نے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیجیٹل پے منٹس میں بہت آگے بڑھ چُکا ہے او رجموںوکشمیر بھی مالیاتی شمولیت کے حصول کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ’ ڈیجیٹل اِنڈیا مشن‘ کو ڈیجیٹل طور پر بااِختیار سوسائٹی اور علمی معیشت میں تبدیل کرنے کا ایک وژن ہے جس میں لوگوں اور معیشت کے دیگر شراکت داروں کے درمیان فیس لیس ، کیش لیس او رکانٹیکٹ لیس لین دین ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان ڈیجیٹل اِنقلاب کی راہ پر گامزن ہے اور مختلف ایجنسیوں جیسے فنٹیک پلیئرس، ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے اور بینکوں کے درمیان تعاون میں اِضافہ ہوا ہے۔اَتل ڈولو نے کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران بڑھتے ہوئے لین دین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وَبائی بیماری نے ڈیجیٹل پے منٹ کی صنعت کو فروغ دینے کا ایک بڑا موقع پیش کیا ہے۔اُنہوں نے ٹرانزیکشن کے ڈیجیٹل موڈ کو لین دین کا سب سے آسان طریقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پے منٹس کے دوران رازداری کے علاوہ زیادہ شفاف او ر جواب دہی ہے۔اُنہوں نے ڈیجیٹل پے منٹس کے کردار پر مزید روشنی ڈالی اور کہا کہ بنیادی ہدف مالی شمولیت او رلوگوں کی معاشی ترقی بالخصوص معاشی طور پر محروم لوگوں کے لئے ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے کئی اقدامات کئے گئے ہیںجہاں ہر ایک کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے اور سب کو فائدہ پہنچے گا۔ڈائریکٹر جنرل بجٹ ایم وائی اِیتو ، ڈائریکٹر جنرل آڈِٹ اینڈ انسپکشن فیاض احمد لون ، کمشنر سٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ شوکت اعجاز بٹ ،سٹیٹ نوڈل آفیسر ( این پی سی آئی ) جے اینڈ کے وِکاس سیروہی ، محکمہ خزانہ کے سینئر اَفسران ، مختلف محکموں کے نمائندے ، جے ایند کے بینک اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفراد نے ایک روزہ ورکشاپ میں حصہ لیا۔اِس سے قبل ورکشاپ کا جائزہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بجٹ ایم وائی ایتو نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر گزشتہ کچھ برسوں سے اصلاحی راہ پر گامزن ہے جبکہ اس نے یونین ٹریٹری میں پے منٹ سسٹم ، امپاورمنٹ اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگی نظام کو کامیابی سے نافذ کیاہے۔سٹیٹ نوڈل آفیسر ( این پی سی آئی ) جے اینڈ کے وِکاس سیروہی نے ڈیجیٹل پے منٹس کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیتے ہوئے این پی سی آئی کے کردار کو اُجاگر کیا جبکہ ڈیجیٹل پے منٹ کے پلیٹ فارموں مثلاً یوپی آئی، آئی ایم پی ایس ، رو پے،این اے سی ایچ ، این اِی ٹی سی ، سی ٹی ایس، اے اِی پی ایس، بی ایچ آئی ایم ،*99#،وغیرہ شامل ہیں۔اُنہوں نے فنڈس کے الیکٹرانک ٹرانسفر کے مختلف طریقوں کی تفصیلی معلومات دی اور کیش لیس ٹرانز یکشن کے مختلف فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں ڈیجیٹل پے منٹ کے اِقدامات کے بارے میں بھی بات کی جن میں سمارٹ کارڈ اور سمارٹ شہروں ( جموں اور سر ی نگر) میں صد فیصد ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔دورانِ ورکشاپ کئی سیشن منعقد کئے گئے جہاں ڈیجیٹل پے منٹ کے نظام کے حوالے سے مختلف پرزنٹیشنز پیش کی گئیں او رجوائنٹ ڈائریکٹر بجٹ شفاعت یحییٰ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔مختلف سیشنوں کے دوران کئی مباحثے اور غور و خوض بھی ہوئے جہاں ریسو رس پرسنوں نے شرکأ کے سوالات کا جوابات دیا۔مختلف سیشنوں کے دوران کئی مباحثے اور غور و خوض بھی ہوئے جہاں ریسورس پرسنز نے شرکاء کے سوالات کا جواب دیا۔