• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت نےکلاروس میں دھان کی کھیتوں کا کیا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-14
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت نےکلاروس میں دھان کی کھیتوں کا کیا دورہ

مرکزی وزیر مملکت نےکلاروس میں دھان کی کھیتوں کا کیا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

کپواڑہ: اقلیتی امور کے وزیر مملکت جان برلا نے آج کہا کہ وہ وقت آگیا ہے جب کپواڑہ جیسے دور دراز اور سرحدی علاقوں کے لوگوں کو ترقی کے فوائد پہنچیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کپواڑہ ایک سرحدی ضلع ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت کی طرف سے 2018 سے اسپرینل ڈسٹرکٹ کے تحت چلنے والے فنڈ کے ذریعے خصوصی توجہ حاصل کرتی ہے۔اِ ن باتوں کا اِظہار وزیر موصوف جو مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کے تحت ضلع کپواڑہ کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے آج کپواڑہ کھمریال میں ڈبل لین پُل کے اِفتتاح کرنے کے بعد کیا۔یہ 614.98 لاکھ روپے کی لاگت والا پُل مشہور وادی لولاب کو جوڑتا ہے جو 1.50 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ٹی ایس سی بورڈ محمد سلیم ، ڈی ڈی سی ممبر ہائے ہامہ حاجی ثناء اللہ خان، پی آر آئی اور متعلقہ اَفسران موجود تھے۔مرکزی وزیر مملکت نے چنار چیئر یٹی فائونڈیشن ( مقامی این جی او ) کی ایمبولنس کا بھی اِفتتاھ کیا جو علاقے کے غریب کینسر مریضوں کے لئے مفت سروس کے طور پر وقف ہے۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے فائونڈیشن کے چیئر مین سے کہا کہ وہ فائونڈیشن کو درپن سکیم کے ساتھ رجسٹر کریں اور فائونڈیشن کی مزید ترقی کے لئے حکومت سے مالی فوائد حاصل کریں۔وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت ہمیشہ سماجی خدمات کی حوصلہ اَفزائی کرتی ہے اور این جی اوز کی مالی معاونت کے لئے متعدد سکیمیں موجود ہیں۔وزیر مملکت برائے اقلیتی اَمور جان برلا نے کلاروس کا دورہ کیا اور دھان کے کھیتوں میں پیدل چلتے ہوئے ایک مقامی نوجوان لڑکے سے بات چیت کی اور اس سے جاب کارڈ کی دستیابی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی سکیموں کے فوائد کے بارے میں دریافت کیا ۔ اُنہوں نے اِس برس دھان کی پیداوار کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس معاشرے کے ہرطبقے کے لئے متعدد فلاحی سکیمیں ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اِن سکیموں سے مناسب طریقے سے فوائد حاصل کئے جائیں ۔وزیر موصوف نے عوامی پارک زنگالی کپواڑہ کا دورہ کر کے وہاں اُنہوں نے اِنتظامیہ کے اعلیٰ سول اور پولیس اَفسران کے ساتھ بات چیت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرکپواڑہ اِمام الدین ، ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ بھی موجود تھے۔اُنہوں نے دوپہر میں آئی سی ڈی ایس ، رربن مشن ، سماجی بہبود ، دستکاری سٹالوں کا معائینہ کیا اور ہنرمندی کے مختلف اشیاء کے معیار کا بھی معائینہ کیا جن میں کنی شال ، کریول اور بُنکروں کے اشیاء گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑی میں ہیں۔وزیر موصوف آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کالج کے آڈیٹوریم میں پوشن ابھیان سرگرمیوں ، پی ایم کی جامع سکیم میں بھی حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع آئی سی ڈی ایس کپواڑہ کے آنگن واڑی ورکروں کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام اور ڈراما، سکٹس پیش کئے گئے جبکہ سی ڈی پی او کرالپورہ غلام نبی شیخ کی طرف سے بذریعہ ایک پاور پرزنٹیشن مختلف آئی سی ڈی ایس سکیموں کے آپریشن سے متعلق تفصیلی معلومات دی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کووِڈ ۔19 کے چیلنجنگ اَوقات میں آئی سی ڈی ایس ورکروں کے کام کی سراہنا کی۔وزیر نے روایتی ثقافتی پروگرام میں حصہ لیا جس میں آنگن واڑی کارکنا ن نے پیش کیا۔جے ایس ایس کے سماعت اور گویائی سے محروم مستحقین نے بھی وزیر موصوف سے بات چیت کی ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور آئی سی ڈی ایس کی بنیادی سررمیوں کو بہتر بنانے پر تمام اَفسران کا شکریہ اَدا کیا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page