سرینگر:شہر سرینگر کے نور باغ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر گولیوںکے تبادلے کے بعد عسکریت پسند ہتھیار چھوڑ کر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ کے مقام سے ایک اے کے 47رائفل اور پستول بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے جنگجوئوںکی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق نور باغ سرینگر میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے سنیچروار کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کارورائیاں شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی فورسز اہلکار اس مقام جہاں جنگجو چھپنے بیٹھے ہیں پر پہنچ گئے تو وہاںموجود مسلح جنگجوئوںنے فرار ہونے کی کوشش میں شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین کچھ منٹوں تک گولیاں کا تبادلہ جاری رہا جس کے ساتھ ہی فورسز کی اضافی کمک علاقے میں طلب کی گئی جنہوںنے پورے علاقے کو گھیرے میںلیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ منٹوں کی فائرنگ کے بعد علاقے میںخاموشی چھا گئی اور جونہی سیکورٹی فورسز اہلکار جھڑپ کے مقام پر پہنچ گئے تو وہاں انہوں نے ایک اے کے 47رائفل اور پستول بر آمد کر لی گئی جو جنگجو وہاں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنگجو فرار ہو گئے ہیں کیونکہ انہوں نے جھڑپ کے مقام پر ایک اے کے 47رائفل اور پستول چھوڑ دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو محاصرے میںلیا گیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے ۔