کولگام:مرکزی وزیر مملکت قبائلی امور محترمہ رینوکا سنگھ نے مرکزی حکومت کے جاری عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں جموں و کشمیر میں ضلع کلگام کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران وزیر نے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران کئی تقریبات اور سرگرمیوں میں حصہ لیا جس میں عوامی عہدیداروں ، منتخب عوامی نمائندوں اور وفود کی شرکت دیکھی گئی ۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور متعدد عوامی وفود ، پنچائت راج اداروں کے ارکان ، ایس ایچ جی کے اراکین ، یوتھ کلبوں اور قبائلی امور کے وفود کے ساتھ بات چیت کی ۔ وزیر نے اپنے دورے کا آغاز منی سٹیڈیم کلگام کا دورہ کر کے کیا جہاں انہوں نے کرکٹ ، والی بال ، کبڈی اور کھو کھو میں بین زون ضلعی سطح کے مقابلوں کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ملک میں نوجوان آبادی کی اکثریت ہے اور نوجوان جو کھیلوں کے میدان میں نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے اولمپکس میں کئی تغمے بھی جیتے ہیں ۔ بعد میں وزیر نے چاولگام کا دورہ کیا اور 10 ایم وی اے رسیونگ سٹیشن کا افتتاح کیا اور اسے لوگوں کیلئے وقف کیا ۔ بعد میں وزیر نے ایکلاویہ رہائشی سکول ٹنگ مرگ کا معائینہ کیا ۔ حکام نے ایک تفصیلی پرذنٹین دی اور وزیر کو قبائلیوں کے اس رہائشی اسکول میں دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا ۔ وزیر نے اہر بل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کئی وفود سے ملاقات کی جن میں قبائلی ، گُجر بکروال وفود ، پنچائت راج اداروں کے ارکان ، ایس ایچ جی کے اراکین ، یوتھ کلب کے ارکان اور وفود شامل تھے ۔ اس موقع پر سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، ڈپٹی کمشنر کلگام بلال محی الدین بھٹ ، ایس ایس پی جی وی سندیپ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ چئیر پرسن محمد افضل پرے ، وی سی ۔ ڈی ڈی سی شازیہ جان اور ڈی ڈی سی کے دیگر ارکان بھی یہاں موجود تھے ۔