سرینگر :کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف سرینگر میں پردیش کانگریس کے کارکنوں نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پرینکا گاندھی کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ ادھر پولیس نے کانگریس کے احتجاجی مارچ کو ناکام بناتے ہوئے غلام احمد میر سمیت درجنوں کارکنوں کا حراست میں لیا ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق پردیش کانگریس کے درجنوں کارکنوں نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی مذمت کی ۔ سرینگر میںکانگریس ہیڈ کواٹر سے پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر کی قیادت میں درجنوں پارٹی کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ جس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس کی جنرل سیکرٹری پر ینکا گاندھی کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ غلام محمد میر کی قیادت میں درجنوں کارکنان نے پرینکا گاندھی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔لیا۔یاد رہے کہ ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں بی جے پی وزراء کے قافلے کے دوران ایک وزیر کے فرزند نے کسانوں کی ریلی میں داخل ہوکر گاڑی سے آٹھ افراد کو کچل ڈالا۔اس پر تشدد واقعے پر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کو لکھیم پور پہنچنے اور کسانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا۔پردیش کانفرنس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے سرینگر میں احتجاج کے دوران اتر پردیش حکومت پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اتر پردیش میں کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے اور جو لیڈران ان کے ساتھ ہمدردی دکھارہے ہیں ان کے ساتھ بھی زیادتیاں کی جارہی ہیں۔‘‘