سری نگر:مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، ماہی پالن ، بھیڑ پالن اور ڈیری ڈاکٹر ایل موروگن نے آج آل اِنڈیا ریڈیو سری نگر سٹیشن کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے آکاش وانی سری نگر میں پرسار بھارتی آڈیٹیوریم کا اِفتتاح کیا ۔وزیر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ آڈیٹیوریم کو 2014 کے تباہ کن سیلاب میں نقصان پہنچا ہے اور اسے آڈیو اور ویڈیو میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کر کے مرمت کیا گیا ۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے ڈاکٹر ایل موروگن نے کہا کہ اے آئی آر سری نگر نے کشمیر کو بقیہ ہندوستان کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار اَدا کیا ہے ۔ اِس کے معیار اور مختلف زبانوں میں بے شمار پروگراموں کی مختلف نشریات پیش کئے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ سٹیشن جموںوکشمیر کی بھرپور ثقافت ، فن اور روایت کو دنیا اور ہندوستان میں بالخصوص اور اس کے لوگوں کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تزئین و آرائش شدہ آڈیٹوریم کا افتتاح کرتے ہوئے تاریخ کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آل اِنڈیا ریڈیو او ردُور درشن کے شاندار استعمال کے لئے اَپنی خدمات کو وقف کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش نے کشمیر ، اے آئی آر اور اِنڈیا کو یکسان طور پر ظا ہر کیااور اُنہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم تمام مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے دوبارہ کھڑے ہوں گے۔اُنہوں نے آل اِنڈیا ریڈیو کو ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور جموںوکشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے اہم کردار اَدا کیا ہے ۔اِس موقعہ پراے ڈی جی ۔ اِی ، زونل ہیڈ ( ایڈمنسٹریشن نارتھ زون ) اے آئی آر ایم ایس اَنصاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پرسار بھارتی آدتیہ چتر ویدی ، اے آئی آر سری نگر کے اَفسران ، ڈی ڈی سری نگر اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔بعدمیں مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، ماہی پالن ، بھیڑ پالن اور ڈیری ڈاکٹر ایل موروگن نے اے آئی آر سری نگر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا او رریڈیو سٹیشن کے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے آکاش وانی ریڈیو سٹیشن پر ان کے کام کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔دریں اثنا ،مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، ماہی پالن ، بھیڑ پالن اور ڈیری ڈاکٹر ایل موروگن نے یہاں ٹرائوٹ کلچر فارم لار ی بل داچھی گام کا دورہ کیا ۔وزیرموصوف نے فارم میں دستیاب ماہی پالن یونٹوں ، مشینری او ردیگر سہولیات کا معائینہ کیا اور ماہی گیروں سے تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے پردھان منتری ماتیساسمپا ڈا یوجنا( پی ایم ایم ایس وائی) ٹرائونٹ یونٹ الاٹمنٹ مستحقین کے حوالے کئے۔مرکزی وزیر مملکت نے کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں کئی اِقدامات کئے ہیں۔اُنہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں او رقومی کی تعمیر کا حصہ اور کاروباری بنیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹرائوٹ فارمنگ آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بن کر اُبھری ہے اور لوگوں کو اِس سے فائدہ اُٹھا نا چاہیئے۔مرکزی وزیر مملکت کو فارم لار ی بل میں ٹرائوٹ کلچر ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ اُنہیں بتایا گیا کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ نے تمام اَضلاع میں ہیچر یز قائم کی ہیں او رکسانوں کو فنگلنگ مچھلی فراہم کر رہی ہے ۔ وزیرمملکت موصوف کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ٹرائوٹ مارکیٹ کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے مختلف مقامات پر سیل سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔