• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جائیگی: اوقاف

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-13
Reading Time: 1min read
A A
0
جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جائیگی: اوقاف

جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جائیگی: اوقاف

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر نے15اکتوبر بروزجمعہ کو نماز جمعہ کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز کے دوران ایس او پیز پر مکمل عمل کیاجائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقدس اور متبرک ماہ ربیع الاول کی آمد ، COVID-19 کی شرح میں قابل ذکر کمی اور جموںوکشمیر میں مسلمانوں کو عبادت و ریاضت اور حاضری کیلئے آثار شریف درگاہ حضرت بل سمیت دیگر تمام بقعہ جات ، درگاہوں ، امام باڑوں ،آستانوں اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد کھول دی گئی ہیں لہٰذا اب کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد کو نماز جمعہ کیلئے بند رکھنے کا حکام کے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔اس لئے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے فیصلہ لیا ہے کہ ولادت باسعادت جناب سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ؐ کے متبرک موقعہ کے تناظرمیں انشا اللہ مورخہ15 اکتوبر2021 کو نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے کھول دی جائیگی اور اس حوالے سے معیاری SOPS اور گائیڈ لائنز کا پورا لحاظ رکھا جائیگا۔بیان میں کہا گیا کہ اس موقعہ پرعوام اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ عالمی قہر انگیز وبا COVID-19 سے بلا امتیاز پوری انسانیت کی نجات کیلئے دعاں کا بھی خصوصی اہتمام کریں گے۔انجمن اوقاف نے توقع ظاہر کی کہ حکام اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ گزشتہ 28 مہینوں سے مسلسل غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر نظر بند رکھے گئے انجمن اوقاف کے سربراہ جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی نظربندی بھی ہٹا لی جائیگی تاکہ موصوف صدیوں پر محیط اپنے اکابر و اسلاف میرواعظین کشمیر کے طرز پر قال اللہ وقال الرسول ? پر مبنی مواعظ حسنہ مرکزی جامع مسجد کے منبر و محراب سے ادا کرکے نہ صرف اپنی منصبی ذمہ داریاں پورے کرسکیں بلکہ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے شہر و گام میں کشمیری سماج کو درپیش گوناگوں مسائل کے تئیں عوامی رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

2026-09-27
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

2026-09-27
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

2026-09-23
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page