سرینگر: لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے یو ٹی میں ویکسی نیشن کی پہلی خوراک کی 100 فیصد کوریج کے ساتھ ایک نیا سنگ میل حاصل کرنے پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر کووڈ ٹاسک فورس اور ڈی سیز ، ایس پیز کے ساتھ کووڈ پر قابو پانے کے اقدامات اور ویکسی نیشن کوریج کی صورتحال کا جائیزہ لینے کیلئے ہفتہ وار اجلاسوں کی صدارت کر رہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنرز کو مبارکباد دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے انہیں ہدایت دی کہ وہ کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک کو ترجیحی دیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈی سی ، ایس پیز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں کووڈ پروٹوکول کے مضبوط نفاذ اور کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کیلئے سراہا ۔ میٹنگ کے دوران ڈی سیز کو ہدائت دی گئی کہ وہ اپنے اضلاع میں ڈینگو سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات کریں ۔ دریں اثنا لفٹینٹ گورنر نے تمام ڈی سیز کو عوامی اہمیت کے متعدد امور پر ہدایات بھی دیں جن میں معمولی معدنیات کے نرخوں کی جانچ پڑتال ، محکمہ ٹرانسپورٹیشن کی طرف سے طے شدہ معمولی معدنیات کیلئے ٹرانسپورٹ چارجز کا نفاذ اور دیگر شامل ہیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم وویک بھردواج نے کووڈ کنٹینمنٹ اقدامات اور کووڈ معاملات میں ہفتہ وار رحجان کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ڈی جی پی دلباگ سنگھ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اٹل ڈولو ، پرنسپل سیکرٹری حکومت محکمہ داخلہ شالین کابرا ، حکومت کے پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ شلیندر کمار ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے ، ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لانگر ، ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز نے اجلاسوں میں ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔