سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کلیدی شہری پروجیکٹوں کو عوام کے لئے وقف کیا۔ سری نگر میونسپل کارپوریشن اور سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کی جانب سے 40.34 کروڑ روپے کے ان پروجیکٹوں کو انجا م دیا گیا ۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات کی تصدیق کی کہ حکومت شہری تجدید کے لئے پُر عزم ہے جو کہ جموںوکشمیر یوٹی کی اُمنگوں کی آئینہ دار ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ امرت اور سری نگر سمارٹ سٹی کے تحت اِفتتاح شدہ متعدد منصوبوں سے سماجی و اِقتصادی ترقی کی حوصلہ اَفزائی ہوگی۔آج جن منصوبوں کا اِفتتاح کیا گیا ان میں پرانے ایس ایم جی لال چوک پر کثیر السطح کار پارکنگ ، اِندرا نگر میں ڈی واٹر نگ سٹیشن اور نکاسی آب سکیم، ہائی وے پارک ۔ گرین سپیس اور بمنہ میں فائونٹین بالترتیب 26.91کروڑ روپے ۔9.83 کروڑ روپے اور 3.60 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا،شامل ہیں۔پرانے ایس ایم جی لال چوک پر نئی کثیر السطح کار پاکنگ کے اِفتتاح کے دوران اَفسران نے جانکاری دی کہ گرائونڈ پلس تین منزلیں کثیر السطح کار پارکنگ میں 500 کاروں اور 150 دو پہیوں کے لئے گنجائش ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ نیا ڈی واٹرنگ سٹیشن اور نکاسی آب سکیم2014 ء میں سب سے زیادہ سیلابی سطح سے اوپر بنایا گیاجوزیر آب پمپوں اور دیگر الیکٹرو میکنک آلات سے یس ہے۔ اِندرا نگر میںڈرنیج نیٹ ورک بنانے سے پانی کے جمود اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ مون سون اور بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات کو کم کرے گا۔اَفسران نے بمنہ میں ہائی وے پارک ، گرین سپیس اور فائونٹین کی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پارک اور فائونٹین کی تعمیر سے رہائش آبادی کے لئے تفریحی جگہ مہیا ہوگی جس سے تقریباً ایک لاکھ آبادی مستفید ہوں گی۔ اِس موقعہ پر میئر سری نگر میونسپل کارپوریشن جنید عظیم متو، ڈپٹی میئرسری نگر میونسپل کارپوریشن پرویز احمد قادری ، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتا، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد ، کمشنر ایس ایم اور سی اِی او ایس ایس سی ایل اَطہر عامر خان،ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری کے علاوہ اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران موجود تھے۔