• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت اُمور خارجہ و ثقافت نے کیا بارہمولہ کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-26
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت اُمور خارجہ و ثقافت نے کیا بارہمولہ کا دورہ

مرکزی وزیر مملکت اُمور خارجہ و ثقافت نے کیا بارہمولہ کا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

بارہمولہ:جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کت جاری رکھتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی نے بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی اہمیت کی حامل کئی سرگرمیاں انجام دیں ۔ مرکزی وزیر مملکت نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس کے دوران اسکول کے احاطے میں متعدد پودے لگائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار نے دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے تمام محکموں پر زور دیا جو اس مہم میں حصہ لینے کیلئے وہاں موجود تھے تا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے اچھی خاصی تعداد میں درخت لگائے جائیں جو کہ ایک صحت مند اور ترقی پسند معاشرے کیلئے بہت ضروری ہے ۔ وزیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس باوقار پروگرام کا حصہ بنیں اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے دیگر تمام دفاتر اور اداروں کے احاطے میں بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانے پر زور دیا ۔ مزید براں وزیر کو بتایا گیا کہ آنے والے دنوں میں ضلع کے مختلف سرکاری دفاتر ، اسکولوں ، پنچائت گھروں اور دیگر اداروں میں اچھی تعداد میں درخت لگائے جائیں گے ۔ شجرکاری مہم کی قیادت کرنے کے بعد وزیر نے این ای ای ٹی کوالیفائیرز کو بھی مبارکباد دی ۔ وزیر نے ان طلبا کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں سخت محنت کریں ۔ اس دوران مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جن میں خطے کے ثقافتی تنوع اور ورثے کی عکاسی کی گئی ۔ قبل ازیں وزیر نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈی ڈی سی کے اراکین ، بی ڈی سی چئیر پرسنز ، ایم سی کے صدور اور پی آر آئی کے ساتھ ایک انٹرایکٹو میٹنگ کی اور ان کی ترقی کی خواہشات اور خدشات کو سُنا ۔ اس موقع پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے اپنی شکایات کا جائیزہ لیا اور معاشرے کی مجموعی ترقی کیلئے اپنے مطالبات پیش کئے ۔ مرکزی وزیر مملکت نے انہیں غور سے سُنا اور پی آر آئیز کے ساتھ ہونے والی میٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا جموں و کشمیر کی ترقی کا خواب ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ آؤٹ ریچ پروگرام حکومت نے لوگوں کے بنیادی مسائل کو جاننے کیلئے شروع کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وفود ک جانب سے پیش کئے گئے مطالبات اور شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے اور ان کے بروقت ازالے کیلئے انہیں مناسب حکام کے سامنے رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر وائس چئیر پرسن جے کے کے وی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی کے چئیر پرسن ، ایم سی صدور اور پی آر آئیز موجود تھے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.