• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دفعہ 370کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا: وزیر داخلہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-30
Reading Time: 1min read
A A
0
بی جے پی گجرات میں 4 ہزار میں سے 182 امیدواروں کا انتخاب کرے گی:وزیر داخلہ

بی جے پی گجرات میں 4 ہزار میں سے 182 امیدواروں کا انتخاب کرے گی:وزیر داخلہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2019میں کشمیر سے دفعہ 370کرکے وہ کرکے دکھایا جس کو کرنے کی آج تک کسی نے ہمت نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے جو عوام سے وعدے کئے ہیں وہ پورے کرکے دکھائے ۔ اب جموںکشمیر میں نہ پتھر بازی ہوتی ہے اور ناہی لوگ سڑکوں پر نکل کراحتجاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہاں امن کا ماحول ہے اور لوگ خوش ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اُتر پردیش میں وزیر داخلہ نے بھاجپا کی انتخابی مہم میں پھر سے کشمیر میں دفعہ 370کے خاتمہ کا ذکر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کی ہے جبکہ دیگر جماعتیں جو کہتی ہیں زمینی سطح پر ایسا نہیں ہوتا ۔ امت شاہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے امن و امان کا بیڑا غرق کر رکھا تھا جبکہ آج جموں کشمیر میں ترقی کی لہر ہے اور پتھر بازاور ناپسندیدہ عناصر دوربین سے بھی نظر نہیں آتے۔ اس دوران انہوںنے کہا کہ اُترپردیش میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوںکو پورا کیا ہے ۔ اُتر پردیش میں ایک بار پھر اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ڈیفنس ایکسپو گراؤنڈ ورنداون یوجنا میں ‘میراپریوار-بھاجپا پریوار’ کی رکنیت مہم کا آغاز کرتے ہوئے کو کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت نے اپنے اب تک کے دورمیں 90 فیصد وعدوں کو پورا کیا ہے اور بقیہ وعدہ دوماہ میں صد فیصد پوراکرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوپی میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا کھیل برسوں جاری رہا۔ یہاں امن و امان کی حالت دیکھ کر ان کا خون کھولتا تھا۔ کیرانہ سے لوگ ہجرت کرگئے لیکن آج خود ہجرت کرانے والے ہجرت کرگئے۔ مافیا اب دوربین سے بھی نظر نہیں آتا۔ یہ تبدیلی صرف بی جے پی ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یوپی 2022 میں دوبارہ 2017 کو دہراتے ہوئے 300 کو عبور کرنے کا ہدف حاصل کرے گی۔امت شاہ نے کہا، "یوپی نے دو بار مہربانی کی، تب مرکز میں حکومت بنی، اس کا سہرا یوپی کے عظیم لوگوں کے سر جاتا ہے۔ مودی جی آپ کے ووٹ کی قیمت کو تین گنا کرکے واپس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا، ’’کسی کو امید تھی کہ یوپی میں مندر بنے گا، لیکن اب بن گیا۔ اکھلیش کہتے تھے کہ مندر بنائیں گے لیکن تاریخ نہیں بتائیں گے، لیکن اکھلیش بابومندر کی بنیاد بھی پڑ گئی آپ توپانچ ہزار روپے عطیہ بھی نہیں دے پائے۔ کشمیر میں بھی 370 ہٹانا ایک خواب تھا لیکن 2019 میں یہ خواب بھی پوراہوگیا۔ اب لوگ وہاںامن کے ساتھ رہ رہے ہیں اور خوش ہیں کیوں کہ نہ اب لوگ سڑکوں پر آکر پروٹسٹ کرتے ہیں اور ناہی پتھر بازی ہوتی ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page