سرینگر//سرکردہ سیاسی و مزہبی رہنما میاں الطاف احمد نے آج جموں و کشمیر اکادمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے سیمینار ہال میں اک پروقار تقریب میں مصنف ناظم پنچھی کی گوجری کتاب کلی کو اجراء کیا، اس موقعہ پر آپ نے مرکزی حکومت خاص طور پر وزارت اطلاعات و نشریات پر زور دیا کہ وہ گوجری زبان میں نشر و ٹیلی کاسٹ ہونے والے پروگراموں کا دورانیہ بڑھاے اور گوجری زبان جاننے والے عملہ کی تعیناتی کے لیے مناسب اقدامات کرے، مصنف ناظم پونچھی کو مبارکباد دیتے ہوے آپ نے دیگر قلمکاروں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی ضروریات کے مطابق ادبی تخلیقات سامنے لاہیں، اس موقعہ پر بولتے ہوے آپ نے اس بات پر خفگی ظاہر کی کہ نوجوان نسل میں نشہ کی لت گہری ہوتی جارہی ہے ادیبوں کو اس بارے میں مزید سرعت سے کام لیکر نشہ کے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرنا چاہیے ، ساتھ ہی دیگر اداروں کی طرف سے نشہ مخالف آگاہی پروگرام منعقد کرنے کی ضروریات پر زور دیا۔ پروگرام میں سٹیج سیکریٹری کے فراہض چودھری رفاقت نے انجام دیے۔جبکہ کتاب پر جاہزہ بالترتیب نزیر احمد نجار، نصرت چودھری اور عبدالسلام کوثری نے پیش کیا۔تحریک شکریہ چودھری مشتاق بڈگامی نے پیش کی۔تقریب میں چیف کیننگ آفیسر محکمہ باغبانی جناب گل سعید، سابقہ ڈپٹی ڈاہریکٹر جنرل دوردرشن سلام الدین بجاڈ، سینیر آء آء ایس آفیسر پریس انفارمیشن بیورو سرینگر غلام عباس، نامور ادیب حاجی عبدالحمید کسانہ، چودھری عبدالغنی عارف، تاج الدین تاج، محترمہ شازرین چوہدری سرپنچ منڈکپل پلوامہ چیف ایڈیٹر روداد قوم شبیر پسوال، زونل ایجوکیشن آفیسر مشتاق چودھری، لیکچرر چودھری علی جاں، ہیڈ ماسٹر محمد اختر کسانہ، سماجی کارکن زاہد پرواز چودھری، انجمن گوجری زبان و ادب ترال کے صدر محمد ابراہیم خاکسار، مسٹر محمد یونس کالوخیل، ماسٹر ریاض اعوان، فنکارہ پروین چودھری ، اور مختلف علاقوں سے آے ہوے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔