جموں: مرکزی وزیر مملکت برائے روڈ ، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز و شہری ہوا بازی جنرل ( ریٹائرڈ ) ڈاکٹر وِی کے سنگھ نے آج جموںکا دورہ کیا تاکہ وزارتِ سڑک ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی طرف سے شروع کئے گئے بڑے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جاسکے۔اِس سلسلے میں اُنہوں نے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار اور جموںوکشمیر یوٹی کے متعلقہ سینئر اَفسران نے شرکت کی۔مرکزی وزیر مملکت کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ( پی ) ،این ایچ آئی ڈی سی ایل آر او جموں اور سری نگر ، ریجنل آفیسر ، این ایچ اے آئی آر او جموں اور چیف اِنجینئر پروجیکٹس ، بی آر او نے اَپنی متعلقہ آرگنائزیشنوں کے ذریعے شروع کئے گئے مختلف پروجیکٹوں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ( پی ) نے مرکزی وزیر مملکت موصوف کو این ایچ آئی ڈی سی ایل کی طرف شروع کئے گئے زیڈ موڈ ، زوجیلہ ٹنل ، این ایچ 144۔اے اوراین ایچ ۔244 کے سٹریٹجک کے لحاظ سے اہم پروجیکٹوں کے بارے میں آگاہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے این ایچ اے آئی اور بی آر او کے مختلف جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام جاری اہم پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل میں سرعت لانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔پرنسپل نیشنل ہائی ویز کی منظوری اور اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھی غور و خوض ہوا۔میٹنگ میں شیلندر کمار نے مرکزی وزیر مملکت سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں اضافی پروجیکٹ شروع کریں ۔ اُنہوں نے سیاحوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے یوٹی کی کچھ تاریخی اور ثقافتی طورپر اہم مقامات کو قومی شاہراہوں سے جوڑنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔بعد مرکزی وزیر موصوف نے جموںوکشمیر میں 25نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کے لئے اِی ۔ سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں 24؍ نومبر کو روڈ ، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر کے دورے کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔