جموں:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مرکزی حکومت کے اِی ۔ شرم پورٹل پر جموں وکشمیر میں تمام غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن کا جائزہ لینے کے لئے یک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار محکمہ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ اَدرس کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ،لیبر کمشنر اور محکمہ دیگر اَفسران شرکت کی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ نے اَب تک 5,43,408 کارکنوں کو رجسٹرکیا ہے جن میں 2,01,508 خواتین اور 3,41,900 مرد کارکنان غیر منظم شعبے سے وابستہ ہیں۔میٹنگ میںمزید بتایا گیا کہ زراعت ، تعمیرات ، صحت دیکھ ریکھ ، ٹرانسپورٹ اور دستکاری شعبوں نے کل رجسٹریشنوں میں تقریباً 20فیصد حصہ ہے ۔ اعلیٰ رجسٹریشن والے دوسرے شعبے سیاحت ، رٹیل ، گھریلومدد ، مینو فیکچرنگ وغیرہ ہیں۔تعمیراتی کارکنوں کے لئے سماجی تحفظی سکیموں کے تحت فوائد تک آسانی سے رَسائی کے بارے میں جانکاری دی گئی کہ اِی۔شرم پورٹل پر تیار کردہ منفرد آئی ڈی کے ذریعے رجسٹریشن کی معلومات تک متعدد محکموں اور ایجنسیوں سے رَسائی حاصل کی جاسکتی ہے تاکہ استفادہ کرنے والے تصدیق شدہ اَفراد کو فوائد کی بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے۔چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے محکمہ سے کہا کہ وہ تمام اہل کارکنوں کو رجسٹر کریں جن میں سرکاری شعبے میں عارضی طور پر کام کرنے والے کارکنان شامل ہیں۔ پورٹل پر اور ایک ماہ کے اَندر کارکنوں کی فلاح وبہبود ی سکیموں کے فوائد ان تک پہنچائیں۔چیف سیکرٹری نے محکمہ سے مزید کہا کہ وہ منریگا سکیم کے ساتھ مختلف سیلف ہیلپ گروپوں کے تحت کا م کرنے والے غیر منظم کارکنوں کو رجسٹر کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔اِی شرم پورٹل پر رجسٹریشن کو آسان بنانے کے لئے محکمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ محنت کے ضلعی دفاتر کے علاوہ جموںوکشمیر کے تمام کامن سروس سینٹروں میں رجسٹریشن کی سہولیات کا بندوبست کرے۔