سرینگر، 2 فروری (جی این ایس): پولیس نے بدھ کے روز سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ وہ سرینگر تیزاب حملے کی شکار دوشیزہ کی تصویریں پوسٹ کرنے اور شیئر کرنے سے گریز کریں۔ پولیس نے ایک ایڈوائزری میں کہا "یہ نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اور پیج ایڈمنز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزاب حملے کے شکار کی تصاویر اپ لوڈ کر رہے ہیں۔” "ان لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کے مواد کو پوسٹ کرنے اور شیئر کرنے سے گریز کریں،” ایڈوائزری میں لکھا گیا، "جو بھی اس کارروائی میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔ (جی این ایس)