• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چار فروری تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-03
Reading Time: 1min read
A A
0
کرگل سرینگر شاہراہ تاحکم ثانی بند کرنے کافیصلہ

کرگل سرینگر شاہراہ تاحکم ثانی بند کرنے کافیصلہ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،3 فروری : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں ہلکے درجے کی برف باری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران6 سے 8 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ وادی کے میدانی علاقوں میں بھی جمعرات کی صبح برف کی دبیز چادر بچھی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 4 فروری تک ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں اور خراب موسمی صورتحال کا زیادہ اثر جنوبی کشمیر میں رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں پانچ فروری کو موسم خشک رہنے کے بعد چھ اور سات فروری کوموسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔ادھر مطلع ابر آلود رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قریب چھ انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قریب چھ انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی9.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا جمعرات کو وادی کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page