• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی بھر میں شب معراج النبیﷺ کی تقریبات کا اہتمام

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-28
Reading Time: 1min read
A A
0
وادی بھر میں شب معراج النبیﷺ کی تقریبات کا اہتمام

وادی بھر میں شب معراج النبیﷺ کی تقریبات کا اہتمام

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:شب ِمعراج ﷺ کی تقریبِ سعید کے موقعہ پرآ ثارشریف درگاہ حضرتبل کے ساتھ ساتھ شہر سرینگراوروادی بھر کی مساجد وخانقاہوںمیں عظیم الشان،رُوح پرور اجتماعات اوربابرکت مجالس کاانعقاد ہوا،جس دوران علمائے کرام نے فلسفہ معراج العالم پر ہزاروں فرزندان توحید کے روبرئو روشنی ڈالی۔ ادھر جموں وکشمیر کے آرپار تمام مساجد،خانقاہوں ،زیارت گاہوں ،دینی مدارس اوردرسگاہوں میں بھی روح پروراوربابرکت اجتماعات کا اہتمام کیاگیا جہاں سرکردہ علمائے دین ،اسلامی مفکرین ،واعظ،خطیب ،مبلغین اورائمہ مساجد نبی برحق ،حضور پُرنور حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ﷺ کی اللہ تبارک وتعالیٰ کیساتھ ملاقات(معراج العالم) پر روشنی ڈالی۔اس دوران گھروں میں بھی عبادات، نوافل ، روحانی محافل اور خصوصی دعائوں کا اہتمام ہواجسکے دوران معمروبیمارافراد،خواتین اوربچے وبچیاں رسول مقبول ﷺ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہونے کے علاوہ رات بھر درودحضورﷺ میں محو رہیں ۔سی این آئی کے مطابق ماہ رجب المرجب کی 27ویں شب کو اللہ تعالی نے اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا ۔ اسی بابرکت رات میں اللہ رب العزت نے پیغمبر آخرزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پاس بلایا اور ان سے ہم کلام ہوئے۔ دنیا بھر کے فرزندان توحید اور عاشقان رسول ﷺشب معراج کو خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے کے ساتھ ساتھ دین برحق کی فروزاں شمع کی روشنی میں اپنی زندگی کے نشیب و فرازطے کا اعادہ کرتے ہیں۔ عرب و عجم اورشرق وغرب کی طرح ہی جموں و کشمیر کے لاکھوں مسلمان بھی شب معراج کی تقریب سعید کے موقعہ پر مساجد ، خانقاہوں،آستانوں اوردینی مدارس و درسگاہوں کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں میں بھی میں رات بھر شب خوانی کی اور اللہ کے حضور سربسجود ہو نے کے علاوہ درود ازکار میں بھی محو رہیں ۔ وادی میں معراج العالم کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ جمع ہوئے۔شب معراج کے موقعہ پر آثار شریف درگاہ حضرتبل کو خصوصی طورسجایاگیا ہے جبکہ یہاں عبادات میں رات گزارنے کیلئے آنے والے عقیدت مندوں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ۔سٹی رپورٹر کے مطابق نماز عشاء باجماعت اداکرنے کے بعد شب معراج کی روح پرور مجالس کاآغازہوا ،جو رات بھر جاری رہا اور طلوع آفتاب پر اختتام پذیر ہوا جبکہ پوری رات علماء کرام ، مبلغین اورواعظ فلسفہ معراج العالم پر اپنی اپنی معلومات کے مطابق روشنی ڈالی۔اس دوران منگل کے علی الصبح نماز فجر کی ادائیگی کے فوراً بعد عاشقان رسول ﷺ موئے مقدس ﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔ شب معراج کی تقریب بابرکت کے پیش نظر آستان عالیہ شاہ جیلان واقع خانیار و صاحبؒسرائے بالا ، جناب صاحب صورہ،شہری کلاشپورہ،سعد صاحب سونہ وار کے علاوہ کپوارہ، ،بارہمولہ، سوپور ، بانڈی پورہ ، پلوامہ ، شوپیان ، گاندربل ، اننت ناگ ،بڈگام سمیت دیگر اضلاع میں واقع مساجد،زیارتگاہوں ،خانقاہوں ،آستانوں اور دینی مدارس و درسگاہوں میں بھی بابرکت اورعظیم رات شب خوانی کے ساتھ ساتھ درودواذکار کی مجالس کا اہتمام ہوا،جن میں لاکھوں مسلمان بشمول خواتین اوربچے و بچیاں شرکت کرکے حضور اقدس ﷺ کے تئیں اپنی عقیدت ومحبت اوراللہ تعالیٰ کے تئیں اپنی فرمانبردار ی اوراطاعت کااظہار بھی کیا۔صوبائی انتظامیہ کشمیر اورضلع انتظامیہ سرینگر نے سرکاری اداروں اورکچھ رضاکار انجمنوں واداروں کے اشتراک سے درگاہ حضرتبل آنے والے ہزاروں فرزندان توحید اورعاشقان رسول ﷺ کوہرممکنہ سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ شہرسرینگر اوروادی کے مختلف علاقوں سے حضرتبل پہنچنے والی نجی اورمسافربردار گاڑیوں کیلئے نیا روٹ پلان مرتب کیا ،جسکے تحت گاڑیوں کی آواجاہی کیلئے الگ الگ روٹ مقررکئے گئے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

لیفٹیننٹ گورنر کی سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ، لاجسٹک اور حفاظتی اِنتظامات کا جامع جائزہ

2026-07-24
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

2026-07-19
لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنرکا ننون پہلگام بیس کیمپ کا دورہ

2026-07-18
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

کشمیریوں کی مہمان نوازی یاترا کا لازمی حصہ: مودی

2026-07-04
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

صحت سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق

2026-07-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page