• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, مئی ۱۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جنوبی کشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، راہگیروں کی جامہ تلاشیاں

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-20
A A
0
جنوبی کشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، راہگیروں کی جامہ تلاشیاں

جنوبی کشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، راہگیروں کی جامہ تلاشیاں

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بند وبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز نے ناکوں پر لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا ہے۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ، ترل اور شوپیاں میں ہفتے کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے غیر مقامی ترکھان پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا جبکہ شوپیاں اور ترال میں سی آر پی ایف پر گرینیڈ حملے کئے گئے ۔یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے اتوارکے روز جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بند وبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی اہم اور حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا دئے ہیں اور وہاں مشکوک نظر آنے ولی مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، آٹو رکشا وغیرہ کو روکا جاتا تھا اور ان کی تلاشی لی جارہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روکا جاتا تھا اور ان کی جامہ تلاشی بھی کی جاتی تھی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جاتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جن گاڑیوں میں زیادہ مسافر سوار ہوتے تھے ان سے مسافروں کو نیچے اتارا جاتا تھا اور ان مسافروں کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے تھے۔دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹ حملوں کے بعد سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے مددگاروں کے خلاف آپریشنز میں تیز ی لائی گئی ہیں ۔
اُن کے مطابق ملی ٹینٹ معاونین کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو پوری طرح سے ناکام بنایا جاسکے۔علاوہ ازیں سری نگر میں بھی سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں کئی مقامات پر ناکے لگا دیے گئے ہیں جہاں سیکورٹی فورسز اہلکار لوگوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کے شناختی کارڈ و دیگر کاغذات چیک کر رہے ہیں اور ان سے ضروری پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سنیچر کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں میں یوٹی کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کو پوری طرح سے ختم کرنے کی خاطر ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

2026-05-10
سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

2026-05-10
سرینگر میں تین مبینہ منشیات فروش، 3.5 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

سرینگر میں تین مبینہ منشیات فروش، 3.5 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

2026-05-10
نشا مکت جموں کشمیر ابھیان، انسداد منشیات مہم کے دوران 614 کیس درج ، 646 گرفتار

2026-05-10
لیہہ تشدد کی تحقیقات،جوڈیشل کمیشن نے 93 گواہوں کی جانچ کی

لیہہ تشدد کی تحقیقات،جوڈیشل کمیشن نے 93 گواہوں کی جانچ کی

2026-05-10
تمام سب رجسٹرار دفاتر اب پیپر لیس ، حکومت نے 11 مئی سے لازمی قرار دیا

تمام سب رجسٹرار دفاتر اب پیپر لیس ، حکومت نے 11 مئی سے لازمی قرار دیا

2026-05-10
ذاتی موبائل فون سے ای چالان نہیں کیا جا سکتا: عدالت

ذاتی موبائل فون سے ای چالان نہیں کیا جا سکتا: عدالت

2026-05-10
آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

2026-05-10
حاجن کے گائوں پر قیامت ٹوٹ پڑی،3 نوجوان بیک وقت غرقآب

حاجن کے گائوں پر قیامت ٹوٹ پڑی،3 نوجوان بیک وقت غرقآب

2026-05-09
این سی میں کوئی تقسیم نہیں، پارٹی متحد، کابینہ میں توسیع یونین ٹریڑی معاملے سے جڑا : وزیر اعلیٰ

این سی میں کوئی تقسیم نہیں، پارٹی متحد، کابینہ میں توسیع یونین ٹریڑی معاملے سے جڑا : وزیر اعلیٰ

2026-05-09
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page