• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

باغ گل لالہ عوام کیلئے کھل گیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-23
Reading Time: 1min read
A A
0
باغ گل لالہ عوام کیلئے کھل گیا

باغ گل لالہ عوام کیلئے کھل گیا

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر: سری نگر میں زبروَن پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغِ گلِ لالہ عوام کے لئے کھول دیا گیاجو کشمیر میں نئے سیاحتی سیز ن کا آغاز ہے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ فلوری کلچر ، محکمہ سیاحت ، جے اینڈ کے بینک کے سینئر اَفسران اور مقامی لوگوں کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں باغِ گلِ لالہ کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت گذشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ سیاحوں کی آمد کی توقع کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سال 2021ء کے آخری حصے میں سیاحوں کی آمد کے ماضی کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیںاور ہم اِس برس بھی زیادہ سیاحت آنے کے لئے پُر اُمید ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں بہتر سڑک اور ہوائی رابطہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بہت زیادہ اضافہ کرے گا ۔ اِس طرح مقامی آبادی کے لئے آمدنی پیدا ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ کی حالت بہت بہتر ہوئی ہے اور اِس پر سفر کرنے میں پہلے کی نسبت بہت کم وقت لگتا ہے اور ہوائی ٹریفک میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کووِڈ ۔19 وبائی بیماری کے بعد سیاحت بحال ہو رہی ہے اور اِنتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے قیام کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے ضروری اِقدامات کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک جامع پالیسی کے تحت پوشیدہ اور نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کی ہے اور سیاحوں کے پاس گلمرگ ، پہلگام اور دیگر مقامات کے علاوہ سیر کے لئے مزید مقامات ہوں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 75 نئے سیاحتی مقامات ، 75نئے ایڈ ونچر ٹریکس ، 75 ہیرٹیج سائٹس اور 75 مذہبی مقامات کو شامل کیا ہے۔چیف سیکرٹری نے سیاحوں کے لئے جموںوکشمیر بینک سے چلنے والی اِی ۔ ٹکٹنگ کی سہولیت کا بھی اِفتتاح کیا اور اِی ۔ ٹکٹ بنانے والے پہلے وِزیٹر بن گئے۔اُنہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لئے طویل قطار میں کھڑا رہنا مشکل تھا اس لئے سیاحوں کے دورے کو پریشانی کے بغیر بنانے کے لئے اِی ۔ٹکٹنگ متعارف کی گئی۔چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر بینک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر بینک نے بہت اَچھا کام کیا ہے اور میں توقع کے مطابق ٹائم لائن کے اَندر آن لائن پورٹل کے ساتھ آنے کے لئے بینک کی تعریف کرتا ہوں ۔اِی ۔ بُکنگ کا اِنتظام فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر پہلے دِن سے ہی دستیاب کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں اور آنے والے لوگوں کو آن لائن اَپنے دورے کا آرام سے منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔اُنہوں نے محکمہ فلوری کلچر کو ہدایت دی کہ وہ سیاحوں کے قیام کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے ان سے رائے لیں ۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے لوگوں سے باغِ گل لالہ کا تجربہ کرنے کے لئے جموں وکشمیر آنے کی اپیل کی اور اُمید ظاہر کی کہ سیاح بغیر کسی پریشانی کے اَپنے قیام سے لطف اندوز ہونا پسند کریں گے۔باغِ گلِ لالہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اِس برس 60اَقسام اور رنگوں میں زائد اَز 15لاکھ ٹیولپ کِھلیں گے ۔ اِضافی پودے جیسے ڈیفوڈلز ، ہائسنتھس ، نرگس اور دیگر آرائشی پودے اِس کو آراستہ کرنے کے لئے لگائے گئے ہیں۔جو باغِ گلِ لالہ کو ملک اور دُنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاھوں کے لئے ایک اہم پُر کشش مقام بناتا ہے۔جموںوکشمیر بینک کے ایم دی اور سی اِی او بلدیو پرکاش نے اِی۔ ٹکٹنگ کے بارے میںکہا کہ اِس اِی۔ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کا آغاز عوامی سہولیت اور سیاحوں کے آرام کے لئے حکومت کی توجہ کے عین مطابق ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولیت کے لئے ہم اِس طرح کی مزید یوٹیلٹی سروسز کو اَپنی ڈیجیٹلائزیشن مہم میں ضم کریں گے تاکہ آن لائن ادائیگیوں کے ایکو سسٹم کو وسیع کیا جاسکے جس سے خطے کے مالیاتی نظام کی مجموعی کارکردگی میں اِضافہ ہوگا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما ، کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز شیخ فیاض ، سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ، کمشنر ایس ایم سی، ڈائریکٹر ہینڈکرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ، ڈائریکٹر فلوری کلچر اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page