سرینگر:جموں کشمیر میں کچھ عناصر تعمیر و ترقی سے نا خوش ہے جس کیلئے وہ امن کی صورتحال بگاڑنے کی ہر وقت کوشش کر رہے ہیںکی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ جموں کشمیر کو ملک میں تعمیر و ترقی میںایک نیا رول ماڈل بنایا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق صورہ سرینگر میں پولیس اہلکار کی ہلاکت کی زبردست الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ یہ ایک بار پھر عسکریت پسندوں کی گھناؤنی حرکت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل میںجموں کشمیر میں سیکورٹی انتہائی چوکس ہے جس سے عسکریت پسند انتہائی خوفزدہ ہے اور وہ یہ حرکتیں انجام دیتے ہیں۔ چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر میں امن اور ترقی کا ایک نیا باب رقم کیا ہے لیکن پاکستان آئی ایس آئی کے تعاون سے کچھ عناصر کا استعمال کرکے لوگوں کی توجہ ترقیاتی کاموں سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک میں ترقی کا ایک نیا ماڈل بن جائے گا اور عسکریت پسندوں کو ان کے مذموم عزائم میں فیصلہ کن شکست دی جائے گی۔چھگ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں خاندانی راج کا دور ختم ہو چکا ہے۔ جموں کشمیر کو پچھلے کئی سالوں میں دو خاندانوں نے لوٹا ہے۔ لیکن ایک نیا باب شروع ہوا ہے جو کشمیریوں کے چہرے پر مسکراہٹ لائے گا۔