• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جون ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیری پنڈتوں کو بھگانے والے اب مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں: جتندر سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2022-04-11
Reading Time: 1min read
A A
0
بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ہندوستان کی مستقبل کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ہندوستان کی مستقبل کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جموں کشمیر کی کچھ سیاسی پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر ی پنڈتوں کو کشمیر سے نکالنے کیلئے جو لوگ ذمہ دار ہے ویہی آج ان کی واپسی کیلئے مگر مچھ کے آنسو ں بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جموں کشمیر میں 20سال تک حکومت کی تب انہیں کشمیر پنڈت یاد نہیں آئیں آج جب وہ اقتدار میں نہیںہے تو انہیںفکر ہو رہی ہے ۔سی این آئی کے مطابق وشو کشمیری سماج کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے بعد وہاںموجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جو لوگ کشمیری پنڈت کو کشمیر سے باہر نکالنے کیلئے ذمہ دار تھے،وہ اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں اور کشمیر کی نسل کشی اور ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا بہت مزاحیہ ہے کہ ’’کشمیر فائلز‘‘ فلم نشر ہونے کے ساتھ ہی کچھ ایسے رہنما جو گزشتہ 20 سالوں میں حکمرانی کے نظام کا ایک لازمی حصہ تھے اقتدار میں رہنے کے دوران خاموش تھے اور آج جب وہ تو اقتدار سے باہر ہیں تو مگر مچھ کے آنسو بہانے لگے ہیں ۔اکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ بی جے پی کیلئے ثابت قدمی کی بات ہے کہ اس وقت کی حکمران جماعتوں کے کچھ لیڈر آج وہی زبان بول رہے ہیں جو 25 سال پہلے بھی بی جے پی بولتی تھی۔ لیکن اس وقت انہی لیڈروں نے بی جے پی پر نام نہاد تقسیم کی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اس وقت کی حکمران سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں نے کشمیری پنڈتوں کی ہجرت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی عسکریت کی فضا سے فائدہ اٹھایا کیونکہ اس نے انہیں اقتدار میں رہنے میں سہولت فراہم کی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کچھ نوجوان کارکنان گیتا بھون جموں میں کشمیری پنڈتوں کے پہلے قافلے کی آمد اور مشری والا اور نگروٹہ میں عارضی کیمپوں سے شروع ہونے والے ہجرت کے ہر ایک سلسلے کے چشم دید گواہ تھے، جہاں وہ زیادہ تر رہتے تھے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ 1990 کے موسم گرما کو واضح طور پر یاد کرتے ہیں جو بے گھر کشمیری پنڈتوں کیلئے سب سے زیادہ سخت تھا جنہوں نے کبھی میدانی علاقوں کی گرمی نہیں دیکھی تھی، جس کے نتیجے میں ہیٹ اسٹروک کے واقعات رونما ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیری پنڈتوں کی با عزت گھر واپسی کیلئے وعدہ بند ہے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور جلد ہی کشمیر پنڈت اپنے گھروںکو واپس لوٹ آئیں گے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page