• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۲۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آخری جنگجو تک آپریشن جاری رہیں گے:آرمی چیف

Nigraan News by Nigraan News
2022-05-18
Reading Time: 1min read
A A
0
آخری جنگجو تک آپریشن جاری رہیں گے:آرمی چیف

آخری جنگجو تک آپریشن جاری رہیں گے:آرمی چیف

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جنگجو مخالف آپریشنوں میں فورسز کی اعلیٰ کامیابی سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ہمارے فوج میں کنتی طاقت ہے کی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ عسکریت کے مکمل خاتمہ تک وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک انگریزی رونامہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے فوج کے چیف لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے نے جموں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی جانب مائل کرنے میں پاکستان کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور جموںکشمیر میں پاکستان کے حامی مختلف طریقوں سے کشمیری نوجوانوں کوعسکریت کی طرف مائل کرکے انہیں سرحد پار تربیت کیلئے بھیجتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو تعلیم دینے کے بہانے بیشتر نوجوانوں کو عسکریت میں شامل کیا گیا ہے اور بعد میں انہیں مکمل تربیت فراہم کرکے کشمیر واپس روانہ کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ واپس آجائیں ، آپ کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں ، جب سیکورٹی فورسز کے آپریشن جاری ہے تو بھی آپ ہتھیار ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال رفتہ میں جنگجوئوں مخالف کارروائی میں فوج کو کافی کامیابی ملی جبکہ امسال بھی جنگجو مخالف آپریشنوں میں اعلیٰ کمانڈروں سمیت درجنوں جنگجوئوں کا ہلاک کیا گیا ۔ لیفٹنٹ جنرل پانڈے نے کہا کہ سال رفتہ میں فورسز کی اعلیٰ کامیابی سے یہ بات سامنے آئی کہ ہمارے فوج میں کنتی طاقت ہے۔ اانہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں عسکریت کے مکمل خاتمہ تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے جبکہ کنٹرول لائن پر ہو رہی درانداز ی کی کوششوں کو بھی اب زیادہ دیر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہو ں نے سال رفتہ میں شاندار کامیابی کیلئے فورسز کا مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ عسکر یت کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

2026-08-15
جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

2026-08-15
پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

2026-08-15
جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

2026-08-15
یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

2026-08-15
زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

2026-08-15
تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

2026-08-15
تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

2026-08-15
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page