• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہم کم شرح پر سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: نقوی

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-06
A A
0
ہم کم شرح پر سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: نقوی

ہم کم شرح پر سہولیت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: نقوی

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس سال سعودی عرب کی حکومت نے کچھ ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے اس کے باوجود ہم نے کم از کم شرح پر حج کرانے کی کوشش کی ہے۔سفر محمود پر جانے والے عازمین سے ملک کے لوگوں کی صحت و تندرستی، ملک کی ترقی اور امن کے لیے دعا کریں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عازمین حج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی عازمین حج کی سہولت کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن سید شاداب حسین رضوی اشرفی، ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، عرفان احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مختار عباس نقوی نے تمام عازمین حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ مقدس مقام پر جا رہے ہیں وہاں لوگوں کی صحت و تندرستی، ملک کی ترقی اور امن کے لیے دعا کریں۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے دیانتداری سے سبسڈی فراڈ کو ختم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سعودی عرب کی حکومت نے کچھ ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے اس کے باوجود ہم نے کم ازکم شرح پر حج کرانے کی کوشش کی ہے۔مختار احمد نے کہا کہ حج ایک مقدس سفر ہے اور اس سفر پر جانے والے تمام لوگ مقدس ہیں اور ان کی خدمت کرنا ایک باوقار کام ہے، ہم سب مل کر عازمین حج کی سہولتوں کا پورا خیال رکھ رہے ہیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر حسن باقر کاظمی، عرفان احمد اور جناب نفیس احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم عازمین حج کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور عازمین حج کی سہولیات کے لیے پرعزم ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.