• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پرنسپل سیکرٹری جل شکتی نے جموں کشمیر میں جل جیون مشن کے نفاذ کا لیا جائزہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-06
Reading Time: 1min read
A A
0
پرنسپل سیکرٹری جل شکتی نے جموں کشمیر میں جل جیون مشن کے نفاذ کا لیا جائزہ

پرنسپل سیکرٹری جل شکتی نے جموں کشمیر میں جل جیون مشن کے نفاذ کا لیا جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر: جل شکتی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری اشوک پرمار نے سوموار کو جموں و کشمیر کے ہر گھر میں مقررہ مدت میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے وسائل کی تیز رفتار اور زیادہ سے زیادہ متحرک ہونے پر زور دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ جل شکتی کے افسران کی میٹنگ کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل ، جموں و کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، چیف انجینئر جل شکتی کشمیر ، چیف انجینئر جل شکتی جموں ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی جموں ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی کشمیر ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے علاوہ پراجیکٹ منیجمنٹ کنسلٹنٹس ( پی ایم سی ) ٹی پی آئی اے ، ایس اور میڈیا ایجنسی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ٹینڈرز /الاٹمنٹ کو حتمی شکل دینے اور سول /الیکٹرو مکینیکل کام جیسے بول ویل /ٹیوب ویل ، اوور ہیڈ ٹینک ، فلٹریشن پلانٹس ، پائپ نیٹ ورک بچھانے وغیرہ کو فوری طور پر انجام دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ’’ ڈسٹرکٹ ایکشن پلانز ( ڈی اے پی ) کو 15 دن کے اندر حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنرز ، ایس ای اور عوامی نمائندوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہونی چاہئیے ۔ ‘ ‘ چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ڈی پی آرز کو مالیاتی اختیارات کے مطابق انتظامی منظوری اور تکنیکی پابندیاں دی جائیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ جل شکتی محکمے کو کاموں کو آسانی سے نافذ کرنے کیلئے جنگلات اور دیگر لائن محکموں سے بروقت منظوری حاصل کرنے میں سہولت فراہم کریں ۔ لفٹ اسکیموں کیلئے الیکٹرک سب اسٹیشن کے قیام کیلئے انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ڈی اور جل شکتی کے افسران کو مربوط کوششوں پر زور دیا ۔ میٹنگ میں مختلف اضلاع میں خاص طور پر یو ٹی کے دور دراز علاقوں میں مشینری کی خرابی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پمپوں /موٹروں کے بفر اسٹاک کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کت کردار پر روشنی ڈالی اور ڈپٹی کمشنروں اور انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ انہیں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو نچلی سطح پر جل جیون مشن کی منصوبہ بندی ، نفاذ اور نگرانی میں شامل کریں ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.