سری نگر ؍14؍جولائی؍چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں و کشمیر کیلئے متحد، مربوط ، قابل رسائی اور شفاف ( ای ۔ یو این این اے ٹی ) سروسز پورٹل کا آغاز کیا ۔ پورٹل ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام سرکاری خدمات تک رسائی کی اجازت دینے کیلئے ایک ہی سائن آن فراہم کرتا ہے اور بار بار رجسٹریشن والے متعدد پورٹلوں پر جانے کی ضرورت کو دور کرتا ہے ۔ شہری اب پورٹل https://eUnnat.jk.gov.in پر محکمانہ خدمات حاصل کرنے کیلئے رسائی اور رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ پورٹل پر فی الحال دستیاب کچھ خدمات کریکٹر سرٹیفکیٹ ، انحصار کا سرٹیفکیٹ ، شادی کا سرٹیفکیٹ ، آمدنی کا سرٹیفکیٹ ، اثاثہ کا سرٹیفکیٹ ، قانونی وارث کا سرٹیفکیٹ ، زمرہ کے سرٹیفکیٹ ، جائیداد کا سرٹیفکیٹ ، بے روز گاری کا سرٹیفکیٹ اور مالی معاونت اور شادی کے تحت مالی امداد ہیں ۔ آنے والے ہفتوں میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پورٹل میں نئی خدمات شامل کرے گا ۔ پورٹل کا آغاز جموں و کشمیریوٹی کو مکمل طور پررشوت سے پاک بنانے کے ڈیجیٹل سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ اس سے جموں و کشمیر ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے جس نے اپنی ڈیجیٹل خدمات کومرکزی حکومت کے ’’ میری پہچان ‘‘ پہل ( قومی سنگل سائن آن ) کے ساتھ مربوط کیا ہے ۔ اس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے حکومت جموں و کشمیر کے مختلف محکمانہ خدمات تک آسان رسائی سے شہریوں پر مبنی حکمرانی کو فروغ دینے کے پختہ عزم کو اُجاگر کیا ۔ ڈاکٹرارون کمار مہتا نے مزید کہا ’’ حکومت کا عزم تمام سرکاری خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنا ، ہیومن انٹر فیس کو کم کرنا اور سروس ڈیلوری کیلئے سرکاری دفاتر میں جسمانی طور پر جانے کی مجبوری کو دور کرنا ہے تا کہ ’’ آپ کا موبائل ‘ ہمارا دفاتر ‘‘ کے وژن کو پورا کیا جا سکے ۔ ‘‘عوام کی آراء کو شراکتی حکمرانی میں معاونت کے ستون کے طور پر بتاتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) کے ذریعے وسیع پیمانے پر محکمانہ خدمات کے بارے میں جوش و خروش کے ساتھ اپنی رائے کا اشتراک کریں ۔ انہوں نے کہا ’’ اس سے حکومت کو عوامی توقعات کا اندازہ لگانے اور ان شعبوں کی نشاندہی کرنے کا موقع ملے گا جن میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ ‘‘