تملہ ہال پلوامہ میں شاعر وطن غلام نبی ظہور کی یاد میں طبی کیمپ منعقد
مشتاق الاسلام
سرینگر 21 جولائی /
ڈریکٹریٹ آف آیوش ضلع نوڈل افسر پلوامہ اور محفل بہار ادب شاہورہ کے اشتراک سے تملہ حال پلوامہ میں ایک مفت طبی کیمپ منعقد ہوا۔سی این ایس کے مطابق اس مفت طبی کیمپ میں علاقہ شاہورہ کے ذی عزت لوگوں کے علاوہ ضلع نوڈل افسر پلوامہ ڈاکٹر علی محمد ریشی ،محفل بہار ادب شاہورہ کے صدر حمیداللہ حمید سابق ضلع انفارمیشن افسر،قلم کار،نائب ضلع عبدالرشید صدیقی،منیجر جموں و کشمیر بینک تملہ حال برانچ،چیرمین اوقاف کمیٹی تملہ حال غلام رسول وانی شامل رہے۔نمائندے کے مطابق مفت طبی کیمپ شاعر وطن غلام نبی ظہور کی یاد میں منایا گیا۔واضع رہے کہ غلام نبی ظہور 32 کتابوں جوکہ کشمیری،اردو اور فارسی میں شائع ہوچکی ہیں کے مصنف رہ چکے ہے۔قابل زکر ہے کہ حال میں مرحوم شاعر کا سورہ یوسف کا کشمیری ترجمہ بھی منظر عام میں آچکا ہے۔اس مفت طبی کیمپ میں شاہورہ کے ہزاروں لوگ مستفید ہوگئے۔