سرینگر /29ستمبر / ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن جنگ سے نہیں ڈرتے ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے اور کبھی ایک انچ بھی غیر ملکی زمین پر قبضہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان میں ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق آسام دورے کے دوران فوجی چوکیوں کا دورہ کرنے کے بعد مرکزی وزیر دفا ع راجناتھ سنگھ نے سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اسے بزدل یا جنگ سے ڈرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان نے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے اور کبھی ایک انچ بھی غیر ملکی زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے، سنگھ نے زور دے کر کہا کہ اگر ہندوستان میں ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان پوری دنیا کے ساتھ کووڈ نمٹ رہا تھا، ہمیں چین کے ساتھ شمالی سرحد پر کشیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔ گلوان واقعے کے دوران ہمارے فوجیوں کی ہمت نے ثابت کر دیا کہ چاہے کتنی ہی طاقت کیوں نہ ہو، ہندوستان کبھی نہیں جھکے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرح کے معاملات کا جائیزہ لیا جا رہا ہے کہ جس کی بنیادوں پر نئی حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جو مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار ہوگا اس کیلئے تمام تر حکمت عملی کو تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک شدت پسندی کے خطرے کا تعلق ہے ،بھارتی فوج تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جموں و کشمیر میں ایک بہت متحرک انسداد شدت پسندی گرڈ موجود ہے اور اس کی بنیادوں پر عسکریت کا خاتمہ کرنے کیلئے کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے فوج کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جارہئے ہیں اور فوج اس میں متحرک عمل ہے تاکہ کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے جس سے امن کی صورتحال کو خطرہ لاحق ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے جب سے وہ برسراقتدار آئی ہے، ہندوستان کی فوجی صلاحیت کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے،انہوں نے مسلح افواج کو وقتاً فوقتاً اپنی طاقت اور حوصلے کا مظاہرہ کرکے لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں قومی فخر اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے پر سراہا۔راج ناتھ سنگھ نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے جرات مندانہ فیصلوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے بہادرانہ کاموں کی وجہ سے ہندوستان کی بین الاقوامی شبیہ پوری طرح سے بدل گئی ہے۔ "ایک وقت تھا جب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ہندوستان کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔ ہندوستانی فوج کو پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ہمارے دوست بیرونی ممالک کو ان پر اعتماد ہے۔ یہ ایک بڑی وجہ ہے کہ ہندوستان ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے۔