سرینگر، 08 اکتوبر، 2022/ پریس انفارمیشن بیورو، حکومت ہند، جے پور 9 اکتوبر سے 18 اکتوبر 2022 تک مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے پریس ٹور کا اہتمام کر رہا ہے۔ راجستھان کے 13 میڈیا سے وابستہ صحافی اور پی آئی بی کے عہدیداروں کا ایک گروپ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی پریس پارٹی کا حصہ ہوگا۔ . ٹور کے دوران، گروپ کرگل، دراس، لیہہ، نوبرا اور دیگر مقامات کا دورہ کرے گا تاکہ دیگر اہم اقدامات کے علاوہ مختلف اسکیموں اور منصوبوں کی کامیابیوں جیسے نیشنل رورل ہیلتھ مشن، جل جیون مشن، پوشن ابھیان، سماگرا شکشا ابھیان، نیشنل تعلیمی پالیسی، کھیلو انڈیا سے متعلق جانکاری حاصل کر سکیں گے۔ مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہاو ¿سز سے وابستہ صحافیوں کی ٹیم زراعت کے شعبے میں یو ٹی کی طرف سے پیروی کرنے والے بہترین طریقوں کا بھی تجربہ کرے گی جنہیں پہچان ملی ہے۔ اس کے علاوہ اتمنیر بھر بھارت اور مشن آرگینک ڈیولپمنٹ انیشیٹو (ایم او ڈی آئی) جیسی اسکیموں کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔دورے کے اختتامی دن مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بات چیت بھی ہو گی ہے۔